ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

SSR Death Case: بالی ووڈ کے ڈرگس کنکشن کو لے کر این سی بی کی بڑی کارروائی، ممبئی اور گوا میں مارے چھاپے

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممبئی اور گوا میں جو چھاپہ ماری کی گئی، وہ گرفتار ڈرگس ڈیلر انج کیشوانی کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔ سبھی 6 لوکیشن میں زیادہ تر چھاپہ ماری ڈرگ پیڈلر کے ٹھکانوں پر ہوئی۔ اس معاملہ میں ابھی تک 2 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • Share this:
SSR Death Case: بالی ووڈ کے ڈرگس کنکشن کو لے کر این سی بی کی بڑی کارروائی، ممبئی اور گوا میں مارے چھاپے
بالی ووڈ کے ڈرگس کنکشن کو لے کر این سی بی کی بڑی کارروائی، ممبئی اور گوا میں مارے چھاپے

ممبئی۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ این سی بی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگ کنکشن کو لے کر اس چھاپے کو انجام دیا جا رہا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگ معاملے میں ابھی تک جن جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے اس پورے نیٹ ورک کی جانکاری این سی بی کے حکام کو دی ہے۔ این سی بی کے ذرائع سے پہلے ہی اس بات کی جانکاری دے دی گئی تھی کہ ابھی اس معاملے میں اور بھی بڑے چہرے سامنے آ سکتے ہیں اور کئی اور گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممبئی اور گوا میں جو چھاپہ ماری کی گئی، وہ گرفتار ڈرگس ڈیلر انج کیشوانی کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔ سبھی 6 لوکیشن میں زیادہ تر چھاپہ ماری ڈرگ پیڈلر کے ٹھکانوں پر ہوئی۔ اس معاملہ میں ابھی تک 2 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انج کیشوانی کو ریا کے ڈرگس کنکشن کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ انج نے پوچھ گچھ میں کئی ناموں کا انکشاف کیا تھا۔ بتا دیں کہ انج کی گرفتاری کیجان ابراہیم کی نشاندہی پر ہوئی تھی۔


زید اور باسط کے بیان کے بعد ہوئی تھی شووک کی گرفتاری
بتا دیں کہ 23 سال کے عبدالباسط پریہار اور 21 سال کے ملزم زید ولاترا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی لوگوں پر ڈرگس کی خرید وفروخت کا الزام ہے اور این سی بی کی ٹیم نے ان سبھی کو گرفتار کر لیا ہے۔


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 12, 2020 10:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading