ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اب ناگور میں آسمان سے گری مشتبہ چیز ، مقامی لوگوں میں افرا تفری

جودھپور : باڑمیر میں پاکستان کے جاسوسی غبارے دیکھے جانے کے بعد ہفتہ کو ناگور میں آسمان سے گرے مشتبہ آلہ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی ۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 30, 2016 06:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب ناگور میں آسمان سے گری مشتبہ چیز ، مقامی لوگوں میں افرا تفری
جودھپور : باڑمیر میں پاکستان کے جاسوسی غبارے دیکھے جانے کے بعد ہفتہ کو ناگور میں آسمان سے گرے مشتبہ آلہ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی ۔

جودھپور : باڑمیر میں پاکستان کے جاسوسی غبارے دیکھے جانے کے بعد ہفتہ کو ناگور میں آسمان سے گرے مشتبہ آلہ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی ۔


ضلع کے منڈوا تھانہ علاقہ کے تھرود گاؤں میں گرا یہ آلہ ایک بیلون کے ساتھ رسی میں بندھا ہوا تھا۔ گاؤں کے قریب گرے اس بیلون اور آلہ کی مقامی لوگوں نے فوری طور پر تحصیلدار اور منڈوا پولیس کو اطلاع دی ، تو پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے۔ فی الحال پولیس نے آلہ کو اپنے قبضے میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔


منڈوا تھانہ افسر سنگرام سنگھ کے مطابق ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تھرود گاؤں کے قریب گرا یہ آلہ محکمہ موسمیات کا ہے۔ محکمہ موسمیات کو اس کی اطلاع دیدی گئی۔ تاہم فی الحال یہ بات یقینی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ یہ آلہ محکمہ موسمیات کا ہی ہے۔

First published: Jan 30, 2016 06:56 PM IST