உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی ایئر پورٹ کے پاس نظر آیا مشتبہ ڈرون ، سیکورٹی ایجنسیاں چوکس

    photo Getty Images

    photo Getty Images

    ممبئی ایئر پورٹ کے پاس آج شام ایک ڈرون طیار نظر آیا ۔ یہ ڈرون انڈگو فلائٹ کے پائلٹ نے دیکھا ۔ پائلٹ نے اس کی اطلاع فورا کنٹرول روم کو دی ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی ایئر پورٹ کے پاس آج شام ایک ڈرون طیار نظر آیا ۔ یہ ڈرون انڈگو فلائٹ کے پائلٹ نے دیکھا ۔  پائلٹ نے اس کی اطلاع فورا کنٹرول روم کو دی ۔ اس کے بعد پورے علاقہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

      دہلی سے ممبئی جا رہی انڈگو پرواز ای 6755 کے پائلٹ نے ممبئی میں ڈومیسٹك ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران کرلا کے پاس یہ مشتبہ ڈرون دیکھا ۔ انہوں نے فورا اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی ۔ وہاں سے یہ معلومات اے ٹی ایس کو دی گئی ۔ مشتبہ ڈرون کی تلاش جاری ہے ۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو کرلا کے پاس مشتبہ ڈرون دیکھے جانے کی معلومات دیدی گئی ۔

      سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سے دہلی- ممبئی جیسے شہر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ۔ یہاں سیکورٹی انتہائی سخت ہے ۔ اس کے باوجود مشتبہ ڈرون کے نظر آنے سے سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں ۔
      First published: