ہوم » نیوز » No Category

ناندیڑ میں ٹیبل ساکرکے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد، ملک کے علاوہ فرانس اور یوکرین کے کھلاڑی بھی ہوئے شریک

ناندیڑ میں ٹیبل ساکر کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلوں میں ہندوستان کے علاوہ یوکرین اور فرانس بھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 06, 2016 02:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ میں ٹیبل ساکرکے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد، ملک کے علاوہ فرانس اور  یوکرین کے کھلاڑی بھی ہوئے شریک
ناندیڑ میں ٹیبل ساکر کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلوں میں ہندوستان کے علاوہ یوکرین اور فرانس بھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔

ناندیڑ : ناندیڑ میں ٹیبل ساکر کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلوں میں ہندوستان کے علاوہ یوکرین اور فرانس بھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔ دو روزہ پروٹور ملٹی ٹیبل چیمپئن شپ میں مقابلے کافی دلچسپ رہے ۔ ہندوستان کے کھلاڑیوں نے فرانس اور یوکیرین کے کھلاڑیوں کے ساتھ زبردست مقابلہ آرائی کرتے ہوئے کئی ایوارڈس اپنے نام کئے ۔

دو روزہ اس ٹورنا منٹ میں رینکنگ کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اور انہیں گولڈ میڈل ،سلور میڈل اور برانس میڈیل دئے گئے۔ اس مقابلہ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو فرانس میں ہونے والے ورلڈ کپ چیمپئن شپ میں کھیلنے کا موقع ملے گا ۔ امید کی جارہی ہے کہ فرانس کے ورلڈ مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی نہ صرف شرکت کریں گے ، بلکہ کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام بھی روشن کریں گے ۔

First published: Dec 06, 2016 02:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading