ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جیو صارفین ہوشیار رہیں: اس فرضی مفت ریچارج میسیج سے خالی ہو سکتے ہیں آپ کے اکاؤنٹ

اگر آپ کے پاس بھی ایسا میسیج آیا ہے تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ فراڈ کا ایک نیا طریقہ ہے۔ آج کل کال، میسیج، ویب سائٹ پر فرضی لنک کے ذریعے جعل ساز مفت میں جیو ریچارج کا جھانسہ دیکر یوزرس کی پرسنل جانکاری چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • Share this:
جیو صارفین ہوشیار رہیں: اس فرضی مفت ریچارج میسیج سے خالی ہو سکتے ہیں آپ کے اکاؤنٹ
جیو4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پھر اول

ریلائنس جیو اپنے صارفین کو کئی سروس مفت میں دیتا ہے۔ چاہے وہ مفت ڈیٹا ہو یا مفت کالنگ دونوں ہی معاملے میں یہ نمبر ون ہے لیکن حال ہی میں جیو کو لیکر ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں جعل ساز جیو کا سہارا لیکر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔  جیو کے نام پر لوگوں کو فرضی میسیج فارورڈ کئے جارہے ہیں جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ 399 روپئے والا ریچارج پلان مفت میں دیا جارہا ہے۔

اگر آپ کے پاس بھی ایسا میسیج آیا ہے تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ فراڈ کا ایک نیا طریقہ ہے۔ آج کل کال، میسیج، ویب سائٹ پر فرضی لنک کے ذریعے جعل ساز مفت میں جیو ریچارج کا جھانسہ دیکر یوزرس کی پرسنل جانکاری چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای ٹی پر چھپی خبر کے مطابق یوٹیوب پر بھی کئے ایسے ویڈیوز شامل ہیں جو تین ماہ کیلئے 399 روپئے والے پلان کو مفت میں کرانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس طرح کے معاملے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں جس میں پتہ چلا ہے کہ میسیج اور ویب سائٹ پر ایسے لنکس فیک یعنی فرضی ہوتے ہیں۔ جس میں آپ کے نام اور موبائل نمبر سمیت پرسنل جانکاریاں مانگی جاتی ہیں۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے۔


 
First published: Aug 28, 2019 12:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading