ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی ملی سزا ، تیستا سیتلواڑ کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کا لائسنس منسوخ

احمد آباد : معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کو گجرات حکومت سے لوہا لینے اور گجرات فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے

  • Agencies
  • Last Updated: Jun 16, 2016 08:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی ملی سزا ، تیستا سیتلواڑ کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کا لائسنس منسوخ
احمد آباد : معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کو گجرات حکومت سے لوہا لینے اور گجرات فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے

احمد آباد : معروف  سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کو گجرات حکومت سے لوہا لینے اور گجرات فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے ۔ پہلے غیر ملکی عطیہ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب مرکزی وزارت داخلہ نے این جی او کا رجسٹریشن ہی منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے اس این جی او کو تیستاسیتلواڑ اور اس کے شوہر جاوید آنند چلاتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعرات کا این جی او کا رجسٹریشن کرنے کا فرمان جاری کیا ۔ یہ فرمان تیستا کے این جی او پر غیر ملکی عطیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے بعد جاری کی گیا ہے جبکہ تیستا اور اس کے شوہر ہمیشہ سے ہی کسی بھی طرح کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں ۔

مرکزی حکومت نے گزشتہ سال 9ستمبر کو ایف سی آر اے قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے سب رنگ این جی او پر بیرون ممالک سے عطیہ لینے پر پابندی اور اس کے لائسنس کو 180 دنوں کیلئے رد کردیا تھا ، جس کی مدت 10 مارچ کو ختم ہوگئی تھی ۔ اب مرکزی وزارت داخلہ نے این جی او کے لائسنس کو ہی کردیا ہے۔

First published: Jun 16, 2016 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading