உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ذاکر کو شیوڑی اسپیشل کورٹ میں کیا جائیگا پیش، ممبئی میں دہشت گرد حملے کا خطرہ، خفیہ ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

    Youtube Video

    ٹیرر ماڈیول کیس میں مشتبہ ملزمین سے پوچھ تاچھ سے مل رہی جانکاری پرپولیس کی تلاشی کاروائی جاری ہے ۔ دہشت گرد Terrorist ٹرینوں، پلیٹ فارم اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ممبئی میں دہشت گردانہ حملے Terrorist Attack کا خطرہ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی میں دہشت گردانہ حملے  Terrorist Attack کا خطرہ ہے۔ خفیہ ایجنسیوں  Intelligence agencies  نے اس سلسلے میں الرٹ جاری  High Alert کیا ہے۔ دہشت گرد Terrorist  ٹرینوں، پلیٹ فارم اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے جی آر پی کو الرٹ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد گیس اٹیک یا پھر پلیٹ فارم کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹیررماڈیو ل معاملے میں گرفتار کیے گیے مشتبہ ملزمین سے پولیس پوچھ کررہی ہے جس میں ممبئی کی لوکل ٹرین سمیت ملک کے الگ الگ علاقوں کو نشانہ بنانے کی ان کی سازش کا انکشاف ہورہا ہے۔

      ٹیرر ماڈیول کیس میں حراست میں لیے گیے ذاکر محمد شیخ کو آج شیوڑی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ذاکر کی حراست کوپولیس انتہائی اہم بتا رہی ہے کیونکہ اس سے پوچھ تاچھ میں مزید جانکاری ہاتھ لگ سکتی ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ممبئی میں ذاکر کو ہینڈ ل کون کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ذاکر کے اشارے پر ہی جان محمد کام کررہا ہے۔

       

      ٹیرر ماڈیول کیس میں مشتبہ ملزمین سے پوچھ تاچھ سے مل رہی جانکاری پرپولیس کی تلاشی کاروائی جاری ہے ۔ پولیس اسامہ کے چچا کو تلاش کررہی تھی لیکن اس نے خودکو قانون کے حوالے کردیا ہے۔ الہ آباد پولیس کے سامنے اس نے خود سپردگی کی۔ اس طرح اس کیس میں اب تک سات مشتبہ ملزمین کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔

       

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: