ہوم » نیوز » No Category

این آئی اے نے وزارت داخلہ کو بھیجی رپورٹ ، 4 افسروں کی لاپروائی سے پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے تھے دہشت گرد

پٹھان کوٹ : قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ چار افسروں کی غفلت کی وجہ سے ہی دہشت گرد پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے تھے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 07, 2016 03:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
این آئی اے نے وزارت داخلہ کو بھیجی رپورٹ ، 4 افسروں کی لاپروائی سے پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے تھے دہشت گرد
قومی تفتیشی ایجنسی ، علامتی تصویر

پٹھان کوٹ : قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ چار افسروں کی غفلت کی وجہ سے ہی دہشت گرد پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے تھے۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے میں این آئی اے نے پٹھان کوٹ کے ایس ایس پی آر بخشی سمیت ان تمام افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، جو براہ راست اس سے وابستہ تھے۔


این آئی اے نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یہ افسران سلوندر سنگھ کے اغوا کو ساڑھے 13 گھنٹے تک ڈرامہ قرار دیتے رہے۔ گاڑی سے پھینکے جانے کے بعد ایس پی سلوندر سنگھ نے رات ساڑھے تین بجے ہی انہیں مطلع کر دیا تھا کہ دہشت گردوں نے انہیں اغوا کیا تھا، لیکن نہ ہی کسی نے اسے سنجیدگی سے لیا اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی کی گئی ۔


این آئی نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام افسروں نے لاپروائی برتی ہے، جس کی وجہ سے ناکہ بندی نہیں کی جا سکی ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرداس پور حملے کے بعد تشکیل دی گئی ٹیم نے بھی اپنا کام صحیح طریقہ انجام نہیںدیا۔ اس ٹیم میں پولیس کے بارڈر رینج کے تمام بڑے افسران شامل ہیں۔

First published: Jan 07, 2016 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading