ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

باپ نے بیٹی کے رشتے کو کیا شرمسار، اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کی گھنونوی حرکت، شکایت کرنے پر سامنے آئی بات

نوی ممبئی میں رشتے کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل یہاں باپ اور بیٹی کے پاک رشتے کو داغدار کرنے والے وحشی کو پولیس نے گرفتار کرلیایے۔

  • Share this:
باپ نے بیٹی کے رشتے کو کیا شرمسار، اپنی ہی بیٹی کے ساتھ کی گھنونوی حرکت، شکایت کرنے پر سامنے آئی بات
نوی ممبئی میں رشتے کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل یہاں باپ اور بیٹی کے پاک رشتے کو داغدار کرنے والے وحشی کو پولیس نے گرفتار کرلیایے۔

نوی ممبئی میں رشتے کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل یہاں باپ اور بیٹی کے پاک رشتے کو داغدار کرنے والے وحشی کو پولیس نے گرفتار کرلیایے۔ یہ واقعہ نوی ممبئی کا ہے ، جہاں اپنی 13 سالہ بیٹی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر اس کی دوسری 14 سالہ بیٹی نے بھی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ایک شخص نے نوی ممبئی میں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو نیرول ریلوے اسٹیشن پر پایا اور جب پولیس نے لڑکی سے بھاگنے کی وجہ پوچھی تو اس نے اپنے والد پر بار بار اس سے بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا۔


اس کے بعد پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو عدالت نے 30 مارچ تک پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔ نوی ممبئی کے ڈپٹی کمشنر سریش مینگڑے نے بتایا کہ ملزم کو اپنی 13 سالہ بیٹی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران جب ہم نے اس کی دوسری 14 سالہ بیٹی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ ملزم والد نے بھی اس کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔


سریش مینگڈے (ڈپٹی کمشنر نوی ممبئی زون ون) کے ذریعہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم جو مجرمانہ ذہنیت کا حامل ہے ، اس پر ریلوے کے ٹی سی بک کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ درج ہے ، بچیوں کے بیان کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اورمزید تفتیش جاری ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 31, 2021 04:11 PM IST