ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ریلوے ٹریک پر خاتون کر رہی تھی خوفناک کام، CCTV میں دیکھ کر ٹرین کے ڈرائیور کے اڑے ہوش اور پھر اٹھایا یہ بڑا قدم

موصولہ اطلاع کی بنیاد پر خاتون اکیلی رہتی تھی۔ اس کے شوہر کا انتقال ہوچکا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ میں رہتی تھی جس کے سبب اس نے ایسا قدم اٹھایا۔

  • Share this:

وسئی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں لی گئی تصویر یہ بتانے کے لئےکافی ہے کہ لوکل ٹرین کے ڈرائیور کی مستعدی کی وجہ سے 60 سالہ خاتون کی جان کیسے بچائی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون خودکشی کے ارادے سے ریلوے ٹریک کے بیچ میں کھڑی ہے۔ پلیٹ فارم پر آنے سے پہلے لوکل ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور کی نظر خاتون پر پڑی اور اس نے بروقت لوکل ٹرین روک دی اور خاتون کی جان بچ گئی۔

60 سالہ بزرگ خاتون کا نام سبھدرا سوریہ کانت شندے ہےجو کہ خودکشی کے ارادے سے وسئی ریلوے اسٹیشن کے ٹریک پر کھڑی تھی۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ سبھدرا صبح 10 بجے کے قریب خودکشی کے ارادے سے پلیٹ فارم نمبر 5 کے ٹریک پر کھڑی تھی۔ دہانوسے اندھیری لوکل ٹرین کے ڈرائیور نے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹریک پر کھڑی خاتون کو دیکھا اور وقت پر بریک لگا کر ٹرین کے نیچے آنے سے پہلے ٹرین کو روک لیا۔

 ڈرائیور کی نظر خاتون پر پڑی اور اس نے بروقت لوکل ٹرین روک دی اور خاتون کی جان بچ گئی۔
ڈرائیور کی نظر خاتون پر پڑی اور اس نے بروقت لوکل ٹرین روک دی اور خاتون کی جان بچ گئی۔

لوکل ٹرین کے ایمرجنسی ہارن کی آواز سننے کے بعد پلیٹ فارم میں موجود پولیس کانسٹیبل۔انیل گجر، پروین تھورات ٹرین کی طرف دوڑے اور عورت کو اپنے ساتھ جی آر پی آفس لے گئے۔ خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد اسےبہتر علاج اور دیکھ بھال کے لئے آشرم بھیج دیا گیا۔ موصولہ اطلاع کی بنیاد پر خاتون اکیلی رہتی تھی۔ اس کے شوہر کا انتقال ہوچکا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ میں رہتی تھی جس کے سبب اس نے ایسا قدم اٹھایا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Sep 14, 2021 11:20 AM IST