نشے میں چور نوجوان نے اسکول میں گھومتے ہوئے کر ڈالا ایسا خطرناک کام، اڑ گئے سبھی کے ہوش
مہاراشٹرا کے شہر ناسک شہر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں شراب کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے اسکول میں گھومتے ہوئے کوبرا سانپ کو پکڑ لیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 12, 2021 08:32 PM IST

مہاراشٹرا کے شہر ناسک شہر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔
مہاراشٹرا کے شہر ناسک شہر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں شراب کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے اسکول میں گھومتے ہوئے کوبرا سانپ کو پکڑ لیا۔ صرف یہی نہیں سانپ کو پکڑنے کے بعد اس نوجوان نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ہاتھ میں لپیٹ لیا۔ چھیڑ چھاڑ کے دوران نوجوان کو سانپ نے چار بار کاٹ لیا تھا۔ فی الحال اس نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نوجوان کا علاج ناسک کے ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔ اب اس نوجوان کو کوبرا سانپ کے ساتھ کی جانے والی اس تفریح کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ نشے میں دھت شخص کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ نشے میں آدمی کیا کرتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ ناسک کی تحصیل نیفاڑ کی نندوردھمیشورگاؤں میں پیش آیا۔ جہاں شراب پینے کے بعد منگلش بھاو صاحب گائکواڈ نامی نوجوان نے ضلع پریشد کے اسکول کے احاطے میں سانپ کو دیکھ کر اس سے چھیڑ خانی کرنا شروع کردیا۔ اس دوران بہت سے دیہاتیوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن نشے میں دھت نوجوانوں نے کسی کی نہیں سنی۔ بتایا جارہا ہے کہ منگیش نے اتنی شراب پی تھی کہ اس نے اپنا پینٹ اتار کر پھینک دیا۔ وہ سانپ کے ساتھ لطف اندوز ہو رہا تھا ۔
اس دوران ، وہ چار بار سانپ کے کاٹنے کا بھی شکار ہوا۔ منگیش نے سانپ کو بھی مارنے کی کوشش کی۔ اس وقت منگیش کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ نیفاڑکے ابتدائی علاج کے بعد ، اسے ناسک ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ: وسیم انصاری