خواجہ غریب نواز کے 811 ویں عرس کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصلر سلمان ملک چادر لے کر اجمیر پہنچے تھے۔ یہ چادر خواجہ غریب نواز کے آستانہ میں پیش کی گئی۔ حکومت پاکستان اور وہاں کے عوام کی جانب سے یہ چادر پولیس فورس کی کی نگرانی میں پیش کی گئی۔ درگاہ کے نظام گیٹ سے جنتی دروازے سے ہوتے ہوئے۔ پائیتی گیٹ سے خواجہ صاحب کے مزار پر چادر چڑھائی گئی۔ خادم سید بلال چشتی نے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصلر سلمان ملک اور پاک زائرین کو زیارت کرائی اور اور ان سب کی دستار بندی کی کی اور تبرک نذر کیا۔
درگاه کی زیارت کے بعد سلمان ملک نے کہا کہ خواجہ صاحب کے عرس کے موقع پر چادر چڑھا کر ہند و پاک تعلقات کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی دونوں ممالک میں مذہبی۔ یاتریوں کے وفود کے حوالے سے بہتر سے بہتر ماحول پیدا ہو جائے گا۔ دربار میں ایسی دعا کی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پیار محبت قائم رہے۔ اس کے علاوہ عرس کے دوران ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی وفد اجمیر نہیں آ سکا۔
عرس خواجہ غریب نواز: عقیدت مند جم کر باندھ رہے ہیں منت کا دھاگہ، جانئے کیوں
درگاہ کے خادم سید بلال چشتی نے پاکستانی زائرین کو ہندوستان جانے کی اجازت دینے پر حکومت پاکستان اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی بلال چشتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دونوں ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آسکے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔