ہوم » نیوز » No Category

ایک معذور کسان کے حوصلہ کی کہانی: موت تو بہت آسان ہے، جینا زیادہ مشکل ہے

جے پور۔ کہتے ہیں کہ اگر عزم وحوصلہ ہو تو مشکل سے مشکل حالات میں بھی امید کی کرن نظر آ ہی جاتی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 27, 2015 01:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایک معذور کسان کے حوصلہ کی کہانی: موت تو بہت آسان ہے، جینا زیادہ مشکل ہے
جے پور۔ کہتے ہیں کہ اگر عزم وحوصلہ ہو تو مشکل سے مشکل حالات میں بھی امید کی کرن نظر آ ہی جاتی ہے۔

جے پور۔ کہتے ہیں کہ اگر عزم وحوصلہ ہو تو مشکل سے مشکل حالات میں بھی امید کی کرن نظر آ ہی جاتی ہے۔ ایسے ہی مشکل ترین حالات سے جوجھ رہے شری گنگا نگر کے کسان رام چندر اپنی زندگی سے سماج کو ایک نیا سبق دے رہے ہیں۔


راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع کے رہائشی رام چندر کے ایک پاؤں نہیں ہے لیکن وہ ایک پاؤں کے سہارے کھیتی کا کام بھی کرتے ہیں اور اپنی روز مرہ کے معمول کے دیگر کام بھی۔ رام چندر کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے یہی وجہ ہے کہ وہ کسی کام کے لئے کسی کی مدد نہیں لیتے۔


ایک پاؤں کے سہارے 18 سال سے کر رہے ہیں کھیتی


رام چندر کے سر پر پورے خاندان کی ذمہ داری ہے جسے وہ بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ رام چندر اسی ایک پاؤں کے سہارے گزشتہ 18 سالوں سے کھیتی کر رہے ہیں۔ کھیتی کے آف سیزن کے دوران وہ مزدوری کرنے شہر بھی جاتے ہیں۔ اپنی محنت کے بل پر ہی وہ اب تک اپنی دو بیٹیوں کی شادی بھی کر چکے ہیں۔


کبھی سوچا تھا کہ خود کشی کر لوں


روئے زمین پر عزم وحوصلہ سے سرشارلال رام چندر کبھی زندگی سے ہار مان کر خودکشی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خاندان کے بارے میں سوچا تو خیال آیا کہ خود کشی کرنا تو آسان ہے لیکن تمام مشکلات کے ساتھ زندگی جینا زیادہ مشکل ہے۔ بس پھر کیا تھا رام چندر نے اپنی راہ خود بنائی اور نہ صرف اپنی زندگی کو نئی سمت دی بلکہ معاشرے کے ان لوگوں کے لئے باعث ترغیب بھی بنے جو کچھ کھونے کے بعد پوری طرح ٹوٹ جاتے ہیں۔



First published: Oct 27, 2015 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading