اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی کے ان میونسپل اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے بجائے اب ان مریضوں کا ہو گا علاج

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مانسون سے منسلک بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے اندیشے کے پیشِ نظر کورونا سے متاثر مریضوں کو بی ایم سی کے 9 اسپتالوں میں بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
    ممبئی میں کورونا کے معاملات میں کمی درج کی جا رہی ہے تو اسی کے ساتھ دیگر بیماریوں کا خدشہ بھی سر ابھارنے لگا ہے۔ چند روز قبل ہی ممبئی میں سب سے زیادہ کووڈ 19 کے معاملات سامنے آئے تھے لیکن مقامی انتظامیہ کی مستعدی کے سبب حکومت کو کورونا کے معاملات کو قابو میں کرنے میں کامیابی ہاتھ آرہی ہے۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن بارش کے موسم میں ملیریا، ڈینگو اور لیپٹو اسپروسیس اور کنول جیسی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کررہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر BMC نے کمر کستے ہوئے 9 میونسپل اسپتالوں کو نان کووڈ اسپتال قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن نے 16 سرکاری اسپتالوں کو کووڈ کے علاج کیلئے مختص کیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج تیزی سے ہو سکے لیکن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مانسون سے منسلک بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے اندیشے کے پیشِ نظر کورونا سے متاثر مریضوں کو بی ایم سی کے 9 اسپتالوں میں بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسپتال میں آنے والے کورونا مریضوں کو کووڈ سینٹر میں بھیجا جائیگا۔ بہت ضرورت پڑنے پر کے ای ایم ۔ نائر جیسے بڑے اسپتالوں میں داخل کیا جائیگا۔

    میونسپل کارپوریشن اسپتالوں کے انچارج رمیش بھرمار نے بتایاکہ کووڈ کے مریضوں کو غیر کورونا اسپتال میں داخل نہیں کیا جائیگا بلکہ کورونا جمبو سینٹر میں داخل کیا جائیگا۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر نے بتایا کہ بی ایم سی کے بڑے اسپتالوں میں اب دیگر امراض کے مریضوں کے علاج کا منصوبہ زیر تعمیل ہے۔ ان اسپتالوں میں سپر اسپیشلسٹ محکمہ بھی شروع کیا جائیگا۔ ماہ اپریل سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب مریضوں کو فوری علاج کی فراہمی کے لئے میونسپل کارپوریشن کے 16 اسپتالوں میں داخل کروایا جارہا تھا جن میں راجہ واڑی ۔ کرلا بھابھا ۔ باندرہ بھابھا ۔ نائر اور کے ای ایم جیسے اسپتال شامل ہیں۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: