ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں 2 سال کے بچے سمیت 3 کی موت، جانچ رپورٹ کا انتظار

ادھر ، ریاست میں ہفتہ کے روز دو اور افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں 2 سال کے بچے سمیت 3 کی موت، جانچ رپورٹ کا انتظار
کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں 2 سال کے بچے سمیت 3 کی موت، جانچ رپورٹ کا انتظار

کنیاکماری۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کے روز تمل ناڈو کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی تین افراد کی موت ہوگئی۔ یہ وارڈ کنیاکماری میں ہے۔ تمل ناڈو کے صحت سکریٹری آئی اے ایس ڈاکٹر بیلا راجیش نے کہا ، 'سبھی تینوں مریضوں کی اور بھی طبی تاریخ  تھی۔ ہم ان کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والوں میں دو بالغ سمیت ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔


معلومات کے مطابق ، 66 سالہ مہلوک کی طبی تاریخ میں پتا چلا ہے کہ وہ گردے اور لیمفوما کی بیماری میں مبتلا تھا۔ وہیں، 24 سالہ شخص نمونیا میں مبتلا تھا ، جبکہ 2 سالہ بچہ آسٹیو پیٹروسس کی زد میں تھا۔



ادھر ، ریاست میں ہفتہ کے روز دو اور افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ دونوں افراد حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔ کمبھکونم کا ایک 42 سالہ شخص یہاں ویسٹ انڈیز سے واپس آیا تھا ، جبکہ دوسرا 49 سالہ شخص برطانیہ سے واپس آیا تھا۔
First published: Mar 28, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading