ممبئی میں 26/11 کوہوئےدہشت گردانہ حملہ کے اہم ملزم حافظ سعید سےمنسلک ایک معاملےسے چھوٹ پانےکےلئے مبینہ طورپر'رشوت' کا دباوبنارہے تین افسران کا ٹرانسفر (تبادلہ) کردیا گیا۔ سبھی افسرقومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے وابستہ تھے۔ این آئی اے نے یہ فیصلہ دہلی کے ایک تاجرکی شکایت کے بعد لیا۔ اس میں ایجنسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت تین افسران شامل ہیں۔ این آئی اے کےافسران پرالزام ہےکہ وہ اس پر دو کروڑروپئےکی رشوت دینے کادباو بنا رہے تھے۔
فلاح انسانیت فاونڈیشن (ایف آئی ایف) معاملےکی جانچ کررہے ایس پی، پہلےاہم سمجھوتہ دھماکہ اوراجمیرشریف دہشت گردانہ حملہ معاملہ کی جانچ میں شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ درج کی گئی شکایت میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) اورایک فنگرپرنٹ اسپیشلسٹ کا بھی نام لیا گیا تھا اوربعد میں انہیں بی ایس ایف اوراین سی آربی میں واپس ٹرانسفرکردیا گیا۔
ڈی آئی جی رینک کا افسرکرے گا جانچنیوزایجنسی اے این آئی کےمطابق این آئی اے کےترجمان نےکہا کہ اس معاملے کی جانچ ڈی آئی جی رینک کےافسرکے ذریعہ کی جارہی ہے۔ وہیں منصفانہ جانچ کویقینی بنانےکےلئے تین افسران کا ٹرانسفرکیا گیا ہے۔ ایجنسی نےگزشتہ ماہ ایک چارج شیٹ بھی دائرکی تھی، جس میں اس نے حافظ سعید سمیت 7 لوگوں کوغیرقانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت مجرمانہ سازش کا قصوروارٹھہرایا تھا۔ دستاویزکےمطابق پاکستان کےایک شہری محمد کامران کو دبئی کےراستے پاکستان سےہندوستان میں پیسہ ٹرانسفرکرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔