ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فوج کی معلومات مہیا کرانے کے سلسلہ میں تین افراد حراست میں

جے پور : پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ہندوستانی فوج سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان تینوں کو راجستھان کے باڑمیر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Feb 01, 2016 07:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فوج کی معلومات مہیا کرانے کے سلسلہ میں تین افراد حراست میں
علامتی تصویر

جے پور : پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ہندوستانی فوج سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان تینوں کو راجستھان کے باڑمیر سے گرفتار کیا گیا ہے۔


خبروں کے مطابق حراست میں لئے گئے یہ تینوں افراد ایک پوسٹ آفس میں کام کرتے ہیں۔ ان میں پوسٹ ماسٹر کشن پال ، پوسٹل انسپکٹر واسو دیو اور کمپیوٹر آپریٹر نریندر شرما شامل ہیں۔


میڈیا کی خبروں کے مطابق پیر کو پوکرن اور بالوترا کے پوسٹ آفس میں انٹلی جنس ایجنسی آئی بی اور سی آئی ڈی کی ایک مشترکہ ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور آفس کے تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کی۔ مشترکہ ٹیم نے ملازمین کے گھروں پر بھی تلاشی کارروائی انجام دی۔ حراست میں لئے گئے تینوں افراد سے فی الحال پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

First published: Feb 01, 2016 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading