ناگپور: آر ایس ایس کی میگزین پنچ جنیہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ پنج جنیہ ٹیپو سلطان پر غلط تبصرہ کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
آر ایس ایس کی میگزین شائع ایک مضمون میں ٹیپو سلطان کو جنوب کا اورنگ زیب قرار دیا گیا ہے۔ اس شمارہ کے شائع ہوتے ہی مسلمانوں نے اس کی شدید مخالفت شروع کردی ہے۔
پنچ جنيہ میں شائع مضمون میں ٹیپو سلطان کو ہندو مخالف قرار دیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ وہ جنوب کے اورنگ زیب تھے۔
جمعیت علمائے ہند نے اس مضمون کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔ جمعیۃ کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس مسلم ناموں کو برداشت نہیں کر پا رہی اور اسی وجہ سے اس اورنگ زیب کے بعد اب ٹیپو سلطان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں بھی بی جے پی اور دیگر ہندو تنظیموں نے ٹیپو سلطان کے یوم پیدایش کی تقریبات کی پرزور مخالفت کی تھی ۔یہی نہیں تشدد کے دوران دو لوگوں کی موت بھی ہوگئی تھی۔
اس وقت جمعیۃ علما کی جنوبی یونٹ نے ایک کانفرنس کر کے کہا تھا کہ ٹیپو سلطان اپنے دور اقتدار میں مندروں کولاکھوں کی امداد دیا کرتے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔