ہوم » نیوز » No Category

اندرا جیسی جرات کا مظاہرہ کریں مودی:توگڑیا

وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پروین بھائی توگڑیانے گرداس پور میں دہشت گردانہ واقعہ کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام بتاتے ہوئے کہاکہ مینگو ڈپلومیسی چھوڑ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف اندرا گاندھی جیسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 28, 2015 05:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اندرا جیسی جرات کا مظاہرہ کریں مودی:توگڑیا
وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پروین بھائی توگڑیانے گرداس پور میں دہشت گردانہ واقعہ کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام بتاتے ہوئے کہاکہ مینگو ڈپلومیسی چھوڑ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف اندرا گاندھی جیسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

جے پور۔  وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پروین بھائی توگڑیانے گرداس پور میں دہشت گردانہ واقعہ کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام بتاتے ہوئے کہاکہ مینگو ڈپلومیسی چھوڑ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف اندرا گاندھی جیسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ مسٹر توگڑیا نے کہا کہ جس طرح میانمار میں داخل ہوکر دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا اسی طرح پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں داخل ہوکر حملہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں داخل ہوکر جس طرح اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا اسی طرح ہمیں بھی داود ابراہیم کو قتل کرنا چاہئے۔ مسٹر توگڑیا نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پوری طرح ناکام رہی ہے اور ہمیں ساڑی، آم اور مصافحہ کرنے کی ڈپلومیسی کو چھوڑ کر پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے سخت قدم اٹھانے چاہئیں۔

First published: Jul 28, 2015 05:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading