உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہن کو گھر سے نکال کر بیٹے نے ماں کے ساتھ کر ڈالا بیحد خوفناک کام، جان کر پولیس کے بھی اڑے ہوش

     قتل کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل کے بعد پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم لڑکے کی ماں ہر وقت شراب کے نشے میں رہتی تھی۔

    قتل کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل کے بعد پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم لڑکے کی ماں ہر وقت شراب کے نشے میں رہتی تھی۔

    قتل کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل کے بعد پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم لڑکے کی ماں ہر وقت شراب کے نشے میں رہتی تھی۔

    • Share this:
    وسئی مغرب کے علاقے کولی واڑہ میں عائشہ اپارٹمینٹس میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں کاقتل کردیا۔ قتل کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل کے بعد پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم لڑکے کی ماں ہر وقت شراب کے نشے میں رہتی تھی۔ اس سے ناراض لڑکے نے اپنی بہن کو گھر سے باہر نکال کر اپنی59 سالہ ماں کا بیلٹ سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔جیسے ہی قتل کی اطلاع ملی۔

    وسئی پولیس نے ملزم نوجوان کو موقع سے گرفتار کرلیا اور خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کلیان راؤ کارپے (سینئر پولیس انسپکٹر وسئی پولیس تھانہ) نے بتایا کہ ملزم نوجوان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کے نشے سے بہت پریشان تھا۔ ماں کو کئی بار سمجھایا لیکن اس کی ماں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ایک رات جب نوجوان نے اپنی ماں کو سمجھانے کی کوشش کی تو نوجوان والدہ کے دئے گئے جواب پر بہت ناراض ہوا اور اس نے اپنی بہن کو گھر سے باہر کردیا اور دروازہ بند کردیا اور پھر ماں کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔

    قتل کے بعد جب اس نوجوان کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو وہ غصے میں اپنے کئے پر بہت غمزدہ ہوا۔ واقعے کے بعد ملزم نوجوان کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی۔ ملزم نوجوان کو تحویل میں لے لیا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ نوجوان بارہویں پاس ہے۔اس قتل کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا.ماحول ہے۔ پولیس دوسرے پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے کہ صرف نشہ ہی وجہ تھی یا کوئی اور وجہ تھی نوجوان نے غصے میں اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: