ارنب گوسوامی گرفتار، انٹیریر ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام
اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس صبح صبح ارنب کے گھر پہنچ گئی تھی اور یہاں پولیس نے ان کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔ یہاں ارنب کے ساتھ زور زبردستی کئے جانے کی بھی خبر ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 04, 2020 09:52 AM IST

حراست میں لئے گئے ارنب گوسوامی، ممبئی پولیس پر مار پیٹ کا الزام: ویڈیو گریب اے این آئی سے
ممبئی۔ بدھ کی صبح ممبئی پولیس نے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ممبئی پولیس نے بتایا کہ ' ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو انٹیریز ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے'۔ اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس صبح صبح ارنب کے گھر پہنچ گئی تھی اور یہاں پولیس نے ان کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔ یہاں ارنب کے ساتھ زور زبردستی کئے جانے کی بھی خبر ہے۔
Screenshots of Republic TV channel showing Mumbai police entering Arnab Goswami’s residence and what appears to be a scuffle inside https://t.co/wUlFrNX108 pic.twitter.com/3kmnUy81BP
— ANI (@ANI) November 4, 2020
نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، ریپبلک ٹی وی نے اپنے چینل پر فوٹیج شئیر کیا ہے جس میں ممبئی پولیس ارنب کے گھر میں گھستی نظر آ رہی ہے اور گھر کے اندر ارنب سے زور زبردستی کی جا رہی ہے۔ اے این آئی نے کچھ اسکرین شاٹ شئیر کئے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس آفیسر ارنب کا ہاتھ پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔ ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ زور زبردستی کی ہے۔
Arnab Goswami says that Mumbai Police physically assaulted his mother-in-law and father-in-law, son and wife. Mumbai police also assaulted Arnab Goswami as per video played out on Republic TV
(Screenshot of Republic TV) pic.twitter.com/kFaDoopAAh
— ANI (@ANI) November 4, 2020
ارنب گوسوامی نے ممبئی پولیس نے سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ساس۔ سسر، بیٹے اور بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ارنب نے ممبئی پولیس پر غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں کنبے سے بات کرنے سے روکا گیا۔ دوا دینے سے بھی روکا گیا۔ اس کے بعد ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔