مہاراشٹرکےتھانے سے ایک حیران کردینے والا حادثہ سامنےآیا ہے۔ شہرکےکالوا علاقے میں واقع گوری سمن سوسائٹی میں رہنے والی ایک ٹی وی سیریل کی اداکارہ پردنیا پارکرنے اپنی نابالغ بیٹی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ اداکارہ کی بیٹی کی عمر17 سال تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ کام نہیں ملنے سے وہ ڈپریشن (ذہنی دباؤ) کی شکارہوگئی تھی۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پرپہنچی پولیس نے دونوں کی لاشوں کواپنے قبضےمیں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کوگھرسے سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون پردنیا پارکرنےاپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہےکہ وہ بہت تناومیں ہے اوراس لئے17 سال کی بیٹی شروتی کا قتل کرکے خودکشی کرنے جارہی ہے۔

پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ (علامتی تصویر)۔
کام نہیں ملنے سے تھی پریشانپولیس کےسینئرانسپکٹرشیکھرباگڑے نے بتایا کہ پردنیا پارکرمراٹھی ٹی وی انڈسٹری میں کام کرتی تھی اورحال کے دنوں میں اسے ٹھیک ٹھاک کام نہیں مل پارہا تھا۔ ساتھ ہی اس کے شوہرکوبھی کاروبارمیں پریشانی آرہی تھی۔
پولیس معاملے کی کررہی ہے جانچ حادثہ جمعہ کی صبح 8 سے 9 بجےکے درمیان کا ہے۔ اس وقت پردنیا پارکرکے شوہرجم گئے ہوئےتھے، جب وہ جم سےلوٹےتودیکھا توبیوی پنکھےسے لٹکی ہوئی ہےاوربیٹی بیڈ پرپڑی ہوئی ہے۔ معاملے میں پولیس نےخاتون کے شوہرسے بھی پوچھ گچھ کی اوراب آگے کی جانچ اورکارروائی کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔