ہوم » نیوز » امراوتی

!کیا حاملہ ہیں گنی چترتھ ، پاپا بننے والے ہیں کامیڈین کپل شرما

  • Share this:
!کیا حاملہ ہیں گنی چترتھ ، پاپا بننے والے ہیں کامیڈین کپل شرما

دا کپل شرما شو سے چھوٹے پردےپر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا لینے والے کپل شرما کی زندگی میں ایک نئی خوشی آنے والی ہے۔ اپنے کامیڈین انداز سے ناظرین کو ہنسانے اور گدگدانے والے کپل شرماکے چاہنےوالوں میں ان کے فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی کئی ہستیاں بھی شامل ہیں۔ مشہور گلوکار لتا منگیشکر کئی مرتبہ کپل اور ان کے شو کی تعریف میں ٹویٹ کر چکی ہیں۔ وہیں دیپکا پاڈوکون سمیت بالی ووڈ کے کئی اسٹار کپل شرما کی اکثر میڈیا ایوینٹس میں تعریف کرتے ہیں اور حال ہی میں کپل کو اپنے ہنر کے لئے ورلڈ بک آف ریکارڈس نے مشہور کامیڈین (پاپیولرکامیڈین ) منتخب کیا ہے۔ لیکن اس مرتبہ کپل کی خوشی ان سبھی چیزوں سے کہیں زیادہ ہے۔


کپل شرما سے جڑے ذرائع کی مانیں تو کپل شرما خوشی سے چہک رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ کپل کے شو دا  کپل  شرما  شو  کا ٹی  آرپی کے معاملے میں ٹاپ لسٹ میں آنا ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کی بڑی وجہ ہے کپل کی نجی زندگی میں ترقی۔۔۔


کپل شرما کے قریبی ذرائع کی مانیں تو کپل کی بیوی گنی حاملہ ہیں اور کپل شرما جلد پاپا بننے کی تیاری میں ہیں۔ ان دنوں کپل کی ماں بھی ممبئی میں ہیں اور آنے والے مہمان کے استقبال کیلئے تیاریں چل رہی ہیں۔


حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں کپل شرما اور ان کی ٹیم نے کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے لیکن کپل اور ان کا کنبہ اس گڈ نیوز کو لیکر کافی خوش ہیں۔
First published: May 21, 2019 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading