مہاراشٹر: شیوسینا کے واحد مسلم لیڈر اور وزیر عبد الستار نے استعفی کی خبر کو بتایا افواہ ، کہی یہ بات
بتایا جاتا ہے کہ عبد الستار ایم ایل اے کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں اپنے معاونین سے مشورہ کر رہے ہیں اور اس کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔
- UNI
- Last Updated: Jan 04, 2020 09:35 PM IST

شیوسینا کے ایم ایل اے عبد الستار کی فائل فوٹو
ممبئی: شیوسینا کے واحد مسلم لیڈر اور وزیرمملکت عبد الستار نے عہدہ سے استعفیٰ دینے کی خبر کو افواہ قرار دیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جس نے میرے استعفی کی خبر پھیلائی ہے ، اس سے جاکر جواب طلب کرو۔ انہوں نے کہا کہ استعفی کی افواہ پھیلائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے سے مل کر سبھی معاملات پر وضاحت کریں گے ۔
دراصل اسمبلی الیکشن سے چند ماہ قبل انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرکے شیوسینا کا دامن تھام لیا تھا۔ شیوسینا ذرائع نے فی الحال اس خبر پر کچھ نہیں کہا ہے۔ تاہم اس سے پہلے عبد الستار کے بیٹے سمیر نبی نے اورنگ آباد میں اس کی تردید کی ہے۔
#महाराष्ट्र : अब्दुल सत्तार का राज्यमंत्री पद से इस्तीफा, अब्दुल सत्तार औरंगाबाद से हैं विधायक, शिवसेना कोटे से राज्य मंत्री बने थे अब्दुल सत्तार, कांग्रेस छोड़कर शिवसेना में हुए थे शामिल@gayatrisharma24
>>https://t.co/hLrR6c1K4D pic.twitter.com/Ay5RdDYirV
— News18 India (@News18India) January 4, 2020
واضح رہے کہ حال میں 30 دسمبر کو ہی مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) کی قیادت میں ادھو ٹھاکرے کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور انہیں وزیرمملکت بنایا گیا تھا، لیکن اب تک قلمدان نہیں دیا گیا ہے۔