مہاراشٹر: ادھو حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی سیکورٹی میں تخفیف کردی، بلیٹ پروف گاڑی بھی واپس لی گئی
دیویندر فڑنویس کے علاوہ ریاست میں کئی اور اپوزیشن لیڈروں کی سیکورٹی کم کی گئی ہے۔ بی جے پی نے ریاستی حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدلے کی کارروائی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 05:15 PM IST

ادھو حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی سیکورٹی میں تخفیف کردی، بلیٹ پروف گاڑی بھی واپس لی گئی۔
ممبئ: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے آج یہاں ریاست کے اپوزیشن لیڑران کے حفاظتی انتظامات میں تخفیف کردی ہے، جس میں سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڑر دیوندر فڑنویس (Devendra Fadnavis) مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے اور بی جے پی ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کا نام شامل ہیں۔ گزشتہ کل ریاستی وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلی عہد دارن کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں سیاسی لیڈروں اور اہم شخصیات کو حاصل سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس کے بعد کے لئے مذکورہ رہنماوں کی سیکورٹی کو کم کردیا گیا۔ یاد رہے کہ دیویندر فڑنویس اور چندر کانت پاٹل کا شمار مہاراشٹر کے ان لیڈران میں ہوتا ہے، جو شیوسینا، کانگریس اور این سی پی پر مشتمل حکمراں اتحاد مہا وکاس اگھاڑی حکومت پر تنقید کرتے ہیں اور کارکردگی کو لے کر انہں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت مختلف اپوزیشن لیڈروں کی سیکورٹی میں تخفیف کردی ہے۔ ساتھ ہی دیویندر فڑنویس کی بلیٹ پروف گاڑی بھی واپس لے لی گئی ہے، جس سے بی جے پی نے ادھو حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
بی جے پی نے کہی یہ بات
دیویندر فڑنویس کے علاوہ ریاست میں کئی اور اپوزیشن لیڈروں کی سیکورٹی کم کی گئی ہے۔ بی جے پی نے ریاستی حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ادھو حکومت کی تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے چیف ترجمان کیشو اپادھیائے نے فیصلے کو لے کر ادھو ٹھاکرے حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے اسے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے۔
विरोधी पक्षनेते @Dev_Fadnavis यांच्या सुरक्षेत मोठी कपात, ताफ्यातील बुलेटप्रूफ गाडी काढली जाणार, त्याशिवाय भाजप प्रदेशाध्यक्ष @ChDadaPatil , @mipravindarekar यांच्याही सुरक्षा व्यवस्थेत मोठ्या प्रमाणात कपात सरकारचा निर्णय म्हणजे हे कोत्या मनोवृत्तीचे, सूडाचे राजकारण आहे.
— Keshav Upadhye (@keshavupadhye) January 10, 2021
بلیٹ پروف گاڑی کو بھی ہٹایا جائے گا
قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر پروین دریکر اور بی جے پی رکن اسمبلی پرساد لاڈ کی بھی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راج ٹھاکرے کے پاس زیڈ کلاس کی سیکورٹی ہے، لیکن اب انہیں اس کے بدلے وائی پلس سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ لئے گئے فیصلے کے مطابق، دیویندر فڑنویس کے قافلے کے بلیٹ پروف گاڑی کو بھی ہٹایا جائے گا۔
सरकारचे धन्यवाद !
आपण माझी सुरक्षा काढली, नक्षलग्रस्त जिल्हात असल्यामुळे ही सुरक्षा
देण्यात आली होती. पण आता नक्षलवाद संपलेला दिसतोय. आमची सुरक्षा काढली
असली तरीही जनतेच्या हिताच्या सुरक्षेसाठी आमचा आवाज आणखी धारदार होईल. @CMOMaharashtra @AnilDeshmukhNCP @OfficeofUT
— Sudhir Mungantiwar (@SMungantiwar) January 10, 2021
وہیں سیکورٹی ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی لیڈر سدھیر منگٹی وار نے ٹوئٹ کیا، ’حکومت کا شکریہ... آپ نے ہماری سیکورٹی واپس لی۔ نکسل متاثرہ ضلع ہونے کے سبب مجھے سیکورٹی دی گئی تھی، لیکن آج نسل واد ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ہماری سیکورٹی ہٹائی گئی۔ پھر بھی عوام کے مفاد کے تئیں سیکورٹی کے لئے ہماری آواز مزید تیز ہوگی۔