ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: ادھوحکومت کی 'آزمائش' آج، اسمبلی میں ہوگا فلورٹسٹ

 مہاراشٹرکےوزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے آج اکثریت ثابت کریں گے۔ حالانکہ گورنربھگت سنگھ کوشیاری نےانہیں اکثریت ثابت کرنےکےلئےتین دسمبرتک کا وقت دیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: ادھوحکومت کی 'آزمائش' آج، اسمبلی میں ہوگا فلورٹسٹ
مہاراشٹر میں ادھوحکومت آج اکثریت ثابت کرے گی۔

ممبئی: مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا- این سی پی اورکانگریس کی  حکومت کا آج ہفتہ کے روزاسمبلی میں فلورٹسٹ ہوگا۔ اسمبلی کےایک افسرنےبتایا کہ فلور ٹسٹ دوپہربعد ہوگا۔ گورنربھگت سنگھ ہوشیاری نےادھوٹھاکرے کواکثریت ثابت کرنے کے لئے تین دسمبرتک کا وقت دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلورٹسٹ کی تجویزپیش کرنے والے لیڈروں میں سنیل پربھو، دھننجے منڈے، اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان شامل ہوں گے۔


این سی پی کےسینئرلیڈردلیپ ولسے پاٹل کوجمعہ کومہاراشٹراسمبلی کا پروٹم اسپیکرمقررکیا گیا۔ وہ بی جے پی کےکالی داس کولمبرکی جگہ لیں گے، جنہیں اس سے قبل اراکین اسمبلی کو حلف دلانےکےلئے پروٹم اسپیکرمقررکیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ دلیپ ولسے پاٹل ماضی میں بھی اسمبلی اسپیکرکے عہدے پررہے ہیں۔


ہفتہ کے روزاکثریت ثابت کرے گی ادھوحکومت۔

 ادھوٹھاکرے نے جمعرات کولیا تھا وزیراعلیٰ کا حلف

واضح رہےکہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کووزیراعلیٰ کےطورپرحلف لیا تھا۔ ادھوٹھاکرے کےعلاوہ 6 دیگروزراء شیوسینا، این سی پی اورکانگریس سے دودو وزراء نے بھی حلف لیا تھا۔ بتایا جارہا ہےکہ این سی پی کا نائب وزیراعلیٰ ہوگا جبکہ کانگریس کو اسپیکرکا عہدہ ملےگا۔ اس سے قبل بی جے پی کی حکومت صرف تین دنوں میں گرگئی تھی جب دوسری باروزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے والے دیویندرفڑنویس نےپریس کانفرنس کر کے بی جے پی کے پاس اکثریت نہ ہونےکے سبب استعفیٰ دے دیا تھا۔

این سی پی کوملےگا نائب وزیراعلیٰ، کانگریس کا ہوگا اسپیکر

اس درمیان این سی پی لیڈراجیت پوارنے جمعہ کوکہا ہےکہ مہاراشٹروکاس اگھاڑی میں شامل سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق ان کی پارٹی کونائب وزیراعلیٰ کا عہدہ ملےگا، جبکہ اسمبلی اسپیکرکانگریس سے ہوگا۔ اجیت پوارنےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ اسپیکرعہدے کےامیدوارکےانتخاب کا فیصلہ این سی پی کے ذریعہ کئے جانےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'۔ اجیت پوارنےکہا 'تینوں جماعتوں کےاعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ وزیراعلیٰ شیوسینا، نائب وزیراعلیٰ این سی پی ، جبکہ اسپیکرکا عہدہ کانگریس اور ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ این سی پی کے پاس جائےگا'۔ اجیت پوارنے تین دسمبرکے بعد ہونے والی کابینہ کی توسیع کے بارے میں کہا کہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔
First published: Nov 30, 2019 07:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading