ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھوٹھاکرے نے کہا- میں آپ کووچن دیتا ہوں کہ مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگی

مسلم اراکین اسمبلی، علمائےکرام اورمسلم دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئےادھو ٹھاکرے نےکہا کہ میں آپ کو وچن دیتا ہوں کہ مہاراشٹرمیں این آرسی قانون نافذ نہیں ہوگا، لہٰذا اب آپ اس سلسلے میں کئے جانے والےاحتجاج کے سلسلےکوبند کریں، آپ کےاحتجاج کی آوازایوان حکومت تک پہنچ چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 23, 2019 11:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ادھوٹھاکرے نے کہا- میں آپ کووچن دیتا ہوں کہ مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگی
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے۔ فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹرکے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نےآج یہاں مسلم اراکین اسمبلی، علمائےکرام اورمسلم دانشوروں سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ میں آپ کو وچن دیتا ہوں کہ مہاراشٹرمیں این آرسی قانون نافذ نہیں ہوگا، لہٰذا اب آپ اس سلسلے میں کئے جانے والےاحتجاج کے سلسلےکوبند کریں، آپ کےاحتجاج کی آوازایوان حکومت تک پہنچ چکی ہے۔

ممبئی کےسرکاری سہیادری گیسٹ ہاوس میں منعقدہ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہا کہ وہ احتجاج کےسلسلےکوبند کریں کیونکہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان احتجاجی مظاہروں کافائدہ اٹھاتے ہوئےسماج دشمن عناصراحتجاج کی آڑمیں تشدد برپا کرسکتے ہیں۔ ریاست میں نظم وضبط اورامن کی ضرورت کی ذمہ داری اب عوام کی ہے۔ جو غلط فہمیاں ہیں اس کوبھی دورکرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نےاس موقع پراین آرسی اورشہریت ترمیمی قانون (سی اے بی) کا بھی تذکرہ کیا اورکہا کہ کیب کا تعلق مسلمانوں سے نہیں ہے، اس کی روسےملک میں مقیم بیرون ملک کی مذہبی اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائےگی، لہٰذا مسلمان اس معاملے میں بھی فکرمند نہ ہوں۔

First published: Dec 23, 2019 11:33 PM IST