ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے 18 ویں وزیر اعلی بنے ادھو ٹھاکرے ، تاریخی شیواجی پارک میں لیا عہدہ اور رازداری کا حلف

شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اورہزاروں افراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2019 11:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر کے 18 ویں وزیر اعلی بنے ادھو ٹھاکرے ، تاریخی شیواجی پارک میں لیا عہدہ اور رازداری کا حلف
ادھو ٹھاکرے ۔ فوٹو کریڈٹ : ٹویٹر

شیوسینا کے سربراہ اور کانگریس ، این سی پی اورسینا اتحاد ( ایم وی اے ) کے لیڈر ادھو ٹھاکرے  نے آج شام تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا – ان کے ساتھ کانگریس ، این سی پی اور شیو سینا کے  لیڈروں نے وزیر کے عہدہ کا بھی حلف لیا ۔


تقریبا 20 سال بعد شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک بارپھر مل گیا ہے ۔ ادھو، منوہرجوشی، نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔حالانکہ گزشتہ پانچ سال شیوسینا اقتدار میں رہی ، لیکن اقتدار کی باگ ڈوربی جے پی کے دیویندرفڑنویس کے ہاتھوں میں رہی تھی ۔


ریاست کے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں حلف دلایا۔ حلف برداری کے فوری بعد شیواجی پارک ہی نہیں ، بلکہ جگہ جگہ جشن کاسماں نظرآیا ، آتش بازی چھوڑی گئی اور ڈھول تاشے کے ساتھ شیوسینک جھوم اٹھے ۔ ادھوٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا ۔


ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے 18 ویں وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو مہاراشٹرا سمبلی انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک ماہ بعد  59 سالہ ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف لینے کے بعد ادھو نے اسٹیج کے سامنے سر جھکایا اور عوام اور حامیوں کے سامنے ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر ادھو ٹھاکرے کے بعد شیوسینا کے ایوان میںلیڈر ایکناتھ شندے اور سبھاش دیسائی نے حلف لیا۔ ان کے بعد این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اورسابق نائب وزیراعلیٰ چھگن بھجبل نے حلف لیا۔ کانگریس کے مہاراشٹرصدراور لیڈرایوان بالاصاحب تھوراٹ اور ڈاکٹر نتین راوت نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا ۔ تمام چھ کابینی درجہ کے وزیر ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں بہت ساری بڑی سیاسی شخصیات شیواجی پارک پہنچیں اور سبھی اسٹیج پر موجود رہیں ۔ ان میں مہاراشٹر نرمان سینا (ایم این ایس) کے چیف اور چچا زاد بھائی راج ٹھاکرے ، مہاراشٹر کےمرد آہن شردپوار، کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل ، ملیکارجن کھڑگے ، کپل سبل ، ابھیشیک منوسنگھوی ، این سی پی رہنما سپریہ سول ، اجیت پوار ، نواب ملک ، پرفل پٹیل ،ماج وادی پارٹی کے ابوعاصم اعظمی ، رئیس شیخ ، شیو سینا کے سابق وزیراعلیٰ منوہر جوشی ، سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ، ڈی ایم کے مسٹراسٹالن ، ایم ڈی ایم کے بالو، بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل اور دیگر رہنما موجود تھے ۔

وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ادھو ٹھاکرے کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے پر مبارک باد دی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر کہاکہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے پر ادھو ٹھاکرے جی کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لئے پوری محنت اور لگن سے کام کریں گے‘‘۔
First published: Nov 28, 2019 07:22 PM IST