ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کنہیا کمار کو ملک مخالف بتانے پر ادھو ٹھاکرے کا الگ موقف، دیا یہ بیان

ناسک۔ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ حکومت کی طرف سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو 'ملک مخالف' کے طور پر پیش کرنا غلط ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 25, 2016 08:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کنہیا کمار کو ملک مخالف بتانے پر ادھو ٹھاکرے کا الگ موقف، دیا یہ بیان
ناسک۔ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ حکومت کی طرف سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو 'ملک مخالف' کے طور پر پیش کرنا غلط ہے۔

ناسک۔ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ حکومت کی طرف سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو 'ملک مخالف' کے طور پر پیش کرنا غلط ہے۔ یہاں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس میں ادھو نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ کنہیا کمار کو کس نے پیدا کیا؟ حکومت کو اس بارے میں غور کرنا چاہئے۔ انہیں ملک مخالف بتانا غلط ہے۔


انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نوجوانوں کو اسی طرح ملک مخالف قرار دیا جائے گا تو وہ ملک کے لئے کھل کر کام نہیں کر سکیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نوجوانوں کی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔


ادھو کا یہ بیان کنہیا کے اس الزام کے چند گھنٹے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ممبئی پونے کے درمیان چلنے والی جیٹ ایئر ویز کی پرواز میں ایک مسافر نے ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ کنہیا کمار اور کولکتہ کے ڈی جے نام کے مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔

First published: Apr 25, 2016 08:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading