ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اب لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے چھیڑا ریزرویشن کا معاملہ ، نظرثانی کی وکالت کی

احمدآباد : آر ایس ایس کے سربرہ موہن بھاگوت کے بعد اب لوک سبھا کی اسپیکر اور اندور سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سمترا مہاجن نے ریزرویشن کے مسئلے کو چھیڑ دیا ہے۔ سمترا مہاجن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں عزم کی کمی اور ان کی لاپروائی کی وجہ سے آج بھی ذات پر مبنی ریزرویشن جا ری ہے ۔ تاہم تنازع میں گھرتے ہی سمترا مہاجن نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 24, 2016 08:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے چھیڑا ریزرویشن کا معاملہ ، نظرثانی کی وکالت کی
احمدآباد : آر ایس ایس کے سربرہ موہن بھاگوت کے بعد اب لوک سبھا کی اسپیکر اور اندور سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سمترا مہاجن نے ریزرویشن کے مسئلے کو چھیڑ دیا ہے۔ سمترا مہاجن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں عزم کی کمی اور ان کی لاپروائی کی وجہ سے آج بھی ذات پر مبنی ریزرویشن جا ری ہے ۔ تاہم تنازع میں گھرتے ہی سمترا مہاجن نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

احمدآباد : آر ایس ایس کے سربرہ موہن بھاگوت کے بعد اب لوک سبھا کی اسپیکر اور اندور سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سمترا مہاجن نے ریزرویشن کے مسئلے کو چھیڑ دیا ہے۔ سمترا مہاجن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں عزم کی کمی اور ان کی لاپروائی کی وجہ سے آج بھی ذات پر مبنی ریزرویشن جا ری ہے ۔ تاہم تنازع میں گھرتے ہی سمترا مہاجن نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔


انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق احمد آباد میں اسمارٹ سٹی کے ایک پروگرام میں سمترا مہاجن نے کہا کہ ملک میں ذات پر مبنی ریزرویشن پر نظر ثانی کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے آئین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھی یہی خواہش تھی۔


مہاجن نے کہا کہ 'بی آر امبیڈکر نے کہا تھا کہ صرف 10 سال کے لئے ریزرویشن دیا جانا چاہئے، اس کے بعد اس کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔ لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا۔ لیڈران اپنے سیاسی مفادات کے لئے اسے مسلسل آگے بڑھاتے رہے۔ میں بھی اس کی قصوروار ہوں۔


تاہم تنازع میں گھرتے ہی لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے صفائی پیش کی ۔ مہاجن نے کہا کہ 'میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ میں نے اسمارٹ سٹی کے جائزہ کی بات کی کہی تھی۔ بیان کو ریزرویشن سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔ ریزرویشن میرا مسئلہ نہیں، حکومت کا ہے۔

First published: Jan 24, 2016 08:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading