گرداس پور میں کار لے کر تین مشتبہ افراد فرار ، علاقے میں ریڈ الرٹ
گرداس پور: پنجاب کے گرداس پور ضلع کے دينانگر میں تین افراد سوئفٹ ڈیزائر کار لے کر فرار ہو گئے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
گرداس پور: پنجاب کے گرداس پور ضلع کے دينانگر میں تین افراد سوئفٹ ڈیزائر کار لے کر فرار ہو گئے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
گرداس پور: پنجاب کے گرداس پور ضلع کے دينانگر میں تین افراد سوئفٹ ڈیزائر کار لے کر فرار ہو گئے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاٹا سومو میں آئے تینوں لوگوں نے ہفتہ کی رات تقربیا ساڑھے دس بجے پردیپ سینی نام کے شخص کو روک کر ان پر حملہ کردیا اور اس کے بعد ان کی گاڑی کو ہائی جیک کر لیا۔ سینی کی کار کا نمبرپی ڈی 01 اے 7651 ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کواسپتال پہنچایا اور کیس کی معلومات لی۔ نوجوان سے پوری کہانی سننے کے بعد پولیس فورا ہی حرکت میں آگئی اور دينانگر علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹاٹا سومو ہفتہ کو ہی برآمد کر لی تھی جبکہ سوئفٹ ڈیزائر کو گرداس پور میں پاکستان کی سرحد کے قریب سے برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہےاور ان سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پردیپ پٹھان کوٹ ضلع میں خان پور کا رہنے والاہے۔ خیال رہے کہ 3 پاکستانی دہشت گردوں نے گزشتہ سال جولائی میں گرداس پور کے دينانگر میں حملہ کیا تھا۔ دہشت گردوں نے پہلے ایک بس پر فائرنگ کی تھی اور پھر دينانگر پولیس تھانے میں داخل ہوگئے تھے۔ پولیس اور كمانڈفوج کے ساتھ ان کا تقریبا 11 گھنٹے تک مڈبھیڑ ہوا ۔ دہشت گردوں کے پاس سے تین اے کے 47 گن، دستی بم،جی پی ایس 2 نظام اور سوکھے پھل برآمد کئے گئے تھے۔ اس حملے میں پنجاب پولیس کے ایک ایس پی شہید ہو گئے تھے جبکہ پانچ عام شہری بھی اس میں مارے گئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔