ممبئی: مرکزی حج کمیٹی نے حج 2018 کو ’ڈیجیٹل حج‘ قرار دیاہے اورآئندہ سال کی حج کے سلسلہ کی تمام سرگرمیوں کے آغاز کااعلان آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے کہاکہ اس مرتبہ 21 روانگی مقامات کو برقرار رکھتے ہوئے عازمین حج کو سفر کے لیے متبادل بھی دیاگیا ہے اور اپنے مسلک کے تحت محرم کے بغیر خواتین کو سفر حج کی سفارش کو نافذکیا جارہاہے۔ آج یہاں جنوبی ممبئی میں واقع حج ہاوس میں منعقدایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہاکہ اس مرتبہ دوسے ڈھائی مہینے قبل حج کی سرگرمیوں کااعلان کرنے کا مرکزی حکومت کامقصد ہے کہ حجاج کرام کو عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرائی جائیں۔ انہوں مزید کہاکہ فی الحال ملک بھر میں عازمین حج کی روانگی کے 21مراکز برقراررہیں گے، لیکن ان میں سے چند ایک کے معاملہ میں متبادل کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ممبئی ،دہلی،کولکتہ ،احمد آباد،بنگلور،چنئی اور حیدرآباد کے علاوہ سری نگر کے لیے نئی دہلی ،گوہاٹی کے بدلے کولکتہ ،ناگپور، اورنگ آباد،بھوپال اور اندور کے متبادل کے طورپرممبئی کو رکھا گیا ہے جبکہ بنارس کے عاز مین حج لکھنؤ سے جاسکتے ہیں ۔ مختارعباس نقوی نے مطلع کیا کہ حج سبسڈی ختم ہونے کے نتیجے میں سری نگر اور گوہاٹی کا ہوائی کرایہ سوالاکھ تک پہنچ جائے ،لیکن دہلی اور کولکاتہ سے سفر کرنے کی وجہ سے کرایہ میں تقریباً 30-35ہزار روپے کی رعایت حاصل ہوگی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔