உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: مرکزی وزیر مملکت برائے صحت نے پہلگام میں 20 بستروں والے خصوصی اسپتال کا کیا افتتاح

    J&K News: مرکزی وزیر مملکت برائے صحت نے پہلگام میں 20 بستروں والے خصوصی اسپتال کا کیا افتتاح

    J&K News: مرکزی وزیر مملکت برائے صحت نے پہلگام میں 20 بستروں والے خصوصی اسپتال کا کیا افتتاح

    Jammu and Kashmir: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سول اسپتال پہلگام میں 20 بستروں کی اضافی سہولت کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت نے ایک میٹنگ میں دیگر انتظامات کے علاوہ مقدس امرناتھ یاترا 2022 کے لیے دستیاب رکھی گئی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سول اسپتال پہلگام میں 20 بستروں کی اضافی سہولت کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت نے ایک میٹنگ میں دیگر انتظامات کے علاوہ مقدس امرناتھ یاترا 2022 کے لیے دستیاب رکھی گئی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ 20 بستروں کی اضافی سہولت قریبی اسپتالوں میں بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرے گی اور اس سے مقامی مریضوں کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو بھی راحت ملے گی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد دستیاب رکھنے کے علاوہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دیگر آلات بھی دستیاب کرائے جائیں گے۔

    وزیر مملکت نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔جس میں اس ماہ کے آخر سے طے شدہ امرناتھ یاترا 2022 کے لیے بیس کیمپوں میں خصوصی اسپتال قائم کرنا بھی شامل ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ امرناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کے لئے طبی سہولتیں میسر رکھنے کے لیے ڈی آر ڈی او کی جانب سے رواں برس سو بستروں والے دو خصوصی اسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے پچاس بستروں والا ایک خصوصی اسپتال چندن وارڈی جبکہ دوسرا اسپتال بال تل بیس کیمپ میں قائم کیا جارہاہے۔ان اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ مہیا رکھنے کے علاوہ آئی سی یو بیڈس بھی میسر رہیں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں میں یاترا کیلئے سبھی انتظامات مکمل، 30 جون سے شروع ہوگی یاترا


    امرناتھ یاتریوں کی سہولت کے لئے رواں برس پہلی بار پونی ایمبولینس یعنی گھوڑوں پر چلتے پھرتے اسپتال بھی مہیا رکھے جائیں گے اور یاترا کے مختلف پھڑاؤں پر طبی مراکز پر آکسیجن بیڈس کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ یاترا کے پرامن انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر مملکت نے یاترا کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران سے تاکید کی کہ وہ مقدس یاترا پر جانے والے زائرین کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کووڈ کے بعد قوت مدافعت بڑھانے میں یوگا کارگر ثابت ہوا: بھارتی پروین


    میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے مرکزی وزیر مملکت کو بتایاکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور یاترا کے لئے قائم کئے گئے مراکز پر مناسب تعداد میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا جارہاہے۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی طرف سے 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نے وزیر مملکت کو یہ بھی بتایا کہ DHSK نے ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر دھوبی ون کنزر میں 300 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصوصی  تربیت دی جاچکی ہے تاکہ وہ مریضوں کی بہتر طریقے پر دیکھ بھال کرسکیں۔

    واضح رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا اس برس دو سال کے وقفے کے بعد تیس جون کو شروع ہورہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق آٹھ لاکھ سے زیادہ زائرین اس بار مقدس گھپتا میں شیو لنگم کے درشن کرنے آئیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: