உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حج کمیٹی میں مسلم طلبہ و طالبات کودی جاتی ہے یو پی ایس سی امتحان کیلئے مفت میں کوچنگ ، یہ ہے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 

    حج ہاؤس کوچنگ سینٹر لائبریری میں 1400 سے زیادہ یو پی ایس سی امتحان سے متعلق کتابیں اور گائیڈ موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ اخبارات اور رسائل بھی بروقت فراہم کئے جاتے ہیں۔

    • Share this:
      مرکزی حج کمیٹی مسلم طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی امتحانات کی مفت میں کوچنگ فراہم کرتی ہے۔ممبئی کے حج ہاؤس میں آئی اے ایس اینڈ الائیڈ سروس کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے تحت فراہم کی جانے والی کوچنگ کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ 15 مئی ہے۔ اس سال حج ہاؤس کوچنگ سینٹر سے تعلیم حاصل کرنے والے دو امیدواروں نے یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

       مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ممبئی کے حج ہاؤس میں ہر سال 50 منتخب شدہ امیدواروں کو مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ کوچنگ کے اہل امیدواروں کوفری میں کوچنگ کے ساتھ رہائش اور تمام سہولیات مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔

      حج کمیٹی آف انڈیا ایکٹ 2002 کے تحت حج کمیٹی سول سروس کی ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔

      ممبئی کے حج ہاؤس میں اگست کے مہینے سے باقاعدہ کلاسیز کا آغاز ہوجاتا ہے۔ اس دوران انہیں دہلی کی بہترین تربیتی مراکز سے آن لائن کوچنگ دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ماہرین کے خصوصی لیکر کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

      منتخب شدہ 50 امیدواروں کیلئے رہنے کیلئے کشادہ کمرے ، لائبریری ،  ریڈنگ روم  اور کمپیوٹر لیب کے علاوہ مرد و خواتین کی رہائش کیلئے الگ الگ کمروں کا خاص انتظام کیا جاتا ہے۔ قیام کے ساتھ طلبہ و طالبات کے طعام پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

      مرکزی حج کمیٹی کی مقابلہ جاتی کوچنگ سیل سے ابھی تک پانچ امیدواروں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ حال ہی میں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار شیخ سلمان اور جنید احمد نے بھی حج ہاؤس کوچنگ سے تربیت حاصل کی  ہے۔

      مقابلہ جاتی تربیت کے دوران منتخب امیدواروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ان کیلئے جم کا بھی انتظام ہے کیونکہ دماغ کو چا ق و چوبند رکھنے کیلئے جسم کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔
      مقابلہ جاتی تربیت کے دوران منتخب امیدواروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ان کیلئے جم کا بھی انتظام ہے کیونکہ دماغ کو چا ق و چوبند رکھنے کیلئے جسم کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔

      حج ہاؤس کوچنگ سینٹر لائبریری میں 1400 سے زیادہ یو پی ایس سی امتحان سے متعلق کتابیں اور گائیڈ موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ اخبارات اور رسائل بھی بروقت فراہم کئے جاتے ہیں۔
      حج ہاؤس کوچنگ سینٹر لائبریری میں 1400 سے زیادہ یو پی ایس سی امتحان سے متعلق کتابیں اور گائیڈ موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ اخبارات اور رسائل بھی بروقت فراہم کئے جاتے ہیں۔

      مرکزی حج کمیٹی کے تحت چلنے والی آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں داخلے سے متعلق مزید معلومات مرکزی حج کمیٹی کے ویب سائٹ  سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ (محی الدین کی رپورٹ)۔

      First published: