ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی کے تعلیمی ادارے انجمن اسلام نے نو منتخب امریکی صدر کی اہلیہ کو دی مبارکباد ، یہ ہے خاص رشتہ

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نومنتخب امریکی صدر کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انجمن اسلام کی نمائندہ اب امریکہ کی پہلی شہری بننے جارہی ہیں ، اس لئے ہمارے یہ بہت ہی فخر کا مقام ہے ، اسے ہم باعث افتخار تسلیم کر تے ہیں ۔

  • Share this:
ممبئی کے تعلیمی ادارے انجمن اسلام نے نو منتخب امریکی صدر کی اہلیہ کو دی مبارکباد ، یہ ہے خاص رشتہ
ممبئی کے تعلیمی ادارے انجمن اسلام نے نو منتخب امریکی صدر کی اہلیہ کو دی مبارکباد ، یہ ہے خاص رشتہ

ممبئی : امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور امریکہ کی ہونے والی خاتون اول جل بائیڈن اس وقت انجمن اسلام سے بے حد متاثر تھیں ، جب وہ ممبئی اپنے خصوصی دورہ پر انجمن اسلام کی سیف طیب جی گرلس ہائی اسکول آئی تھیں ۔  وہ اسکول کی سر گرمیوں اور طالبات کی انگریزی سے بے حد متاثر ہوکر نصف گھنٹے سے زائد وقفے سے بھی اسکول میں نہ صرف قیام کیا بلکہ طالبات کی قابلیت کی گرویدہ ہوگئی تھیں ، اس لئے اب انجمن اسلام کا رشتہ وہائٹ ہاؤس سے بھی ہوگیا ہے ۔


انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نومنتخب امریکی صدر کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انجمن اسلام کی نمائندہ اب امریکہ کی پہلی شہری بننے جارہی ہیں ، اس لئے ہمارے یہ بہت ہی فخر کا مقام ہے ، اسے ہم باعث افتخار تسلیم کر تے ہیں ، کیونکہ جو بائیڈن کی اہلیہ اب انجمن اسلام کی ایمسیڈر کی حیثیت سے امریکہ بھی اپنا لوہا منوا رہی ہے ۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے جو بائیڈن کی فتح پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ہونے والی پہلی خاتون کی ممبئی میں انجمن اسلام میں آمد واقعی تاریخی اہمیت کا حامل تھی ، ہم اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ممبئی تشریف آوری پر انجمن اسلام کا دورہ ضرور کریں ۔


امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے ہوئے دورہ میں انہوں نے کمپیوٹر سینٹر کا بھی معائنہ کیا تھا ۔ اس اسکول میں طالبات کو تعلیمی زیور سے آراستہ اور پیراستہ کرنے کے ساتھ ان کی قابلیت کو بھی نکھارا جاتاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ طالبات نہ صرف بہتر انگریزی زبان بولتی ہیں ، بلکہ گرامر وغیرہ میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور یہی جوہر جو بائیڈن کی اہلیہ نے بھی دیکھا تھا۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 14, 2020 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading