جیا خان خودکشی کیس میں سورج پنچولی کو بڑی راحت، سی بی آئی کورٹ نے ثبوتوں کی کمی کے چلتے کیا بری، ہائی کورٹ میں اپیل کریں گی رابعہ

جیا خان خودکشی کیس میں سورج پنچولی کو بڑی راحت

جیا خان خودکشی کیس میں سورج پنچولی کو بڑی راحت

Jiah Khan Suicide Case Verdict: ممبئی میں ایک خصوصی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت نے آج جیا خان خودکشی کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں اداکار سورج پنچولی کو بری کر دیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی: ممبئی میں ایک خصوصی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت نے آج جیا خان خودکشی کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں اداکار سورج پنچولی کو بری کر دیا گیا ہے۔ جسٹس اے ایس سید کی عدالت نے اس مشہور کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا، جس پر سب کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔ عدالت نے کہا کہ سورج پنچولی کے خلاف ثبوت نہیں ملے ہیں، اس لیے انہیں الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو سورج پنچولی کو سی بی آئی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

    سی بی آئی عدالت میں فیصلہ سنانے سے پہلے سورج پنچولی کو پہلے گواہ کے باکس میں بلایا گیا اور ان سے دوبارہ ان کا پورا نام پوچھا گیا۔ اس کے بعد سورج پنچولی نے اپنا پورا نام بتایا۔ آخر کار عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آپ اس سارے معاملے سے بری ہیں۔ فیصلے کے وقت اس کیس سے متعلق تمام لوگ عدالت میں موجود تھے۔

    آپریشن کاویری: حکومت نے سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی 10ویں کھیپ کو بحفاظت نکالا، اب تک 2000 کو کیا گیا ریسکیو

    Nepal Earthquake: نیپال میں آدھی رات کو لرز گئی زمین، 90 منٹ کے اندر دو بار آیا زلزلہ، 4.9 اور 5.9 رہی شدت

    سی بی آئی کی خصوصی عدالت سورج پنچولی اپنی ماں اور اداکارہ زرینہ وہاب کے ساتھ آئے تھے۔ وہیں، جیا خان کی ماں رابعہ خان نے خصوصی سی بی آئی عدالت کے اس فیصلے سے ناراض ہوکر ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی بات کہی ہے۔

    بتاتے چلیں کہ جیا خان نے موت سے قبل لکھے اپنے سوسائڈ نوٹ میں کئی اہم انکشافات کیے تھے۔ 6 صفحات کے اس نوٹ میں انہوں نے اپنے اور سورج کے رشتے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ پولیس نے اس خودکشی نوٹ کے حوالے سے کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ جیا خان بطور اداکارہ بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم 'نی شبد' امیتابھ بچن کے ساتھ کی، جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ اس کے بعد جیا نے عامر خان کے ساتھ 'گجنی' اور اکشے کمار کے ساتھ 'ہاؤس فل' میں بھی کام کیا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: