راج کوٹ: وشوہند و پریشد (وی ایچ پی ) نے گجرات میں پائیدار برادری کے جاری احتجاج کی پرزور حمایت کی ہے۔ ورکنگ صدر پروین توگڑیا نے خبر دار کیا ہے کہ اگر حکومت او بی سی کے طرز پر پٹیل برادری کو ریزرویشن دینے کے مطالبے پر توجہ نہیں دیتی ہے تو وزراء کو اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوگا۔
یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر توگڑیا نے کہا کہ حکومت کو پٹیلوں کی احمد آباد اور ریاست کے دیگر شہروں میں ہوئی ریلیوں میں جمع ہونے والی بھاری بھیڑ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے خلاف لوگوں کے غصہ کو ظاہر کرتاہے جس نے ان کی حالت بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔
وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے پلوں اور اور شاہراہوں کی تعمیر اور زرعی سیکٹر کو نظر انداز کرنا ترقی نہیں ہے۔ڈاکٹر توگڑیا بھی پٹیل برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔