ہوم » نیوز » No Category

قحط سالی کے شکار کسانوں کو لے کر فرنویس حکومت کو گھیرنے کی کانگریس کی تیاری

مالیگاؤں : مہاراشٹر میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اسمبلی اجلاس میں ریاستی حکومت کوگھیرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ مالیگاؤں میں اپنے ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈررادھا کرشن پاٹیل نے کہا کہ ریاست میں قحط سالی کی وجہ سے حالات بہت بگڑ چکے ہیں ۔ سرکارنام کی چیز نظر نہیں آرہی ہے ۔ اس لیے آنے والے اسمبلی اجلاس میں ہم سرکار سے مطالبہ کریں گے کہ قحط زدہ علاقوں کے کسانوں کے قرض معاف کردئے جائیں ۔ کسانوں کے بچوں کی کالج اور اسکول کی فیس مع ٹیوشن فیس بھی معاف کردی جائے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 07, 2016 02:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈررادھاکرشن پاٹیل مہاراشٹر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں ۔اس درمیان مالیگاؤں پہنچ کر انہوں نے کسانوں اور کانگریسی کارکنوں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات دن بدن خرات ہوتے جارہے ہیں ۔ کسان خود کشی کررہے ہیں اور سرکار صرف کاغذوں پر ہی اسکیموں کا اعلان کررہی ہے۔ کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سرکار نے گائے کی نسل کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون بنا کر کسانوں کا نقصان کیا ہے۔ کیونکہ کسان اپنی گائے یا بیل بیج بھی نہیں پارہا ہے اور قحط کی وجہ سے انہیں چارا بھی نصیب نہیں ہورہا ہے ۔ جے این یو معاملے پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جے این یو شروعات ہے ۔ ملک کی سبھی یونیورسٹیوں میں سرکار ملک کے نوجوانوں کو ذات پات کے نام پر لڑا کر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہے ۔

First published: Mar 07, 2016 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading