جودھپور : جودھپور کی سینٹرل جیل ہمیشہ سے ہی تنازعات سے گھری رہی ہے۔ آسارام کو خاموشی سے وی آئی پی ٹریٹمنٹ دینے کی بات ہو یا جیل میں بند قیدیوں کی طرف سے اپنے اپنے فیس بک اکاونٹس پر جیل کے اندر کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ،ہمیشہ ہی جودھپور سینٹرل جیل سرخیوں میں رہا ہے۔ مگر بدھ کو ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ، جہاں جیل میں بند قیدی آپس میں بھڑ گئے۔ وہ بھی جیل حکام کے سامنے ہی۔
بتایا جا رہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے ایک گروپ نے ایک قیدی کو بیرک سے باہر نکال کر اتنا مارا کہ وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی قیدی کا علاج جیل کی ڈسپنسري میں ہی کیا جا رہا ہے۔ زخمی قیدی کا نام نرسمہا رام بتایا گیا ہے ۔ تاہم اس مار پیٹ کے سلسلہ میں جیل انتظامیہ کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔ پورے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ جودھپور سینٹرل جیل میں مارپیٹ کا معاملہ پہلی مرتبہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ جیل میں گینگ وار اور مار پیٹ کے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔ چھوٹے موٹے واقعات کو تو یوں ہی دبا دیا جاتا ہے۔
جیل کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق تین دن پہلے بھی جودھپور سینٹرل جیل کے اندر مار پیٹ ہوئی تھی اور اس وقت معاملہ دبا دیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔