جے پور۔ فلم ساز کرن جوہر کے دیے گئے بیان نے ایک بار پھر ملک میں مبینہ طور پر بڑھ رہی عدم برداشت کے مسئلے کو ہوا دے دی ہے۔ ان کے اس بیان کے بارے میں جب مرکزی وزیر وی کے سنگھ سے پوچھا گیا تو وہ اس معاملے پر پہلے تو کچھ کہنے سے بچے لیکن پھر انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا جس پر تنازعہ ہو گیا۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ جا کر اس کی پٹائی کر دو میرے پیچھے کیوں پڑے ہو۔
جودھپور دورے پر آئے وی کے سنگھ سے جب کرن جوہر کے بیان پر ان سے پوچھا گیا تو پہلے تو انہوں نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔ لیکن پھر جب دوبارہ ان سے وہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جا کر اس کی پٹائی کر دو یار، تم میرے پیچھے کیوں پڑ رہے ہو۔ سنگھ نے کہا کہ ہم کرن جوہر کی بحث کیوں کر رہے ہیں، جائیے اس سے بات کیجئے۔ کچھ ضروری چیز ہو تو مجھ سے پوچھئے۔ میں یہاں پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ان سے ملنے آیا ہوں۔
بتا دیں کہ جے پور میں چل رہے لٹریچر فیسٹیول میں کرن نے کہا تھا کہ من کی بات کہنے کے لئے ہندستان سب سے مشکل ملک ہے۔ جوہر نے جمہوریت کو مذاق بھی بتایا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔