ہوم » نیوز » No Category

ناندیڑ : ووٹر لسٹ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کا نام شامل نہ کئے جانے کا الزام

ووٹر آئی ڈی کو ایک اہم شناختی دستاویز کی حیثیت حاصل ہے ۔اس کے ذریعہ رائے دہندگان جہاں ایک طرف اپنی پسند کی حکومت بناسکتے ہیں ، وہیں دوسری طرف ملک کے شہری ہونے کا ایک ثبوت کے طورپر بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 12, 2016 07:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ : ووٹر لسٹ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کا نام شامل نہ کئے جانے کا الزام
ووٹر آئی ڈی کو ایک اہم شناختی دستاویز کی حیثیت حاصل ہے ۔اس کے ذریعہ رائے دہندگان جہاں ایک طرف اپنی پسند کی حکومت بناسکتے ہیں ، وہیں دوسری طرف ملک کے شہری ہونے کا ایک ثبوت کے طورپر بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

ناندیڑ : ووٹر آئی ڈی کو ایک اہم شناختی دستاویز کی حیثیت حاصل ہے ۔اس کے ذریعہ رائے دہندگان جہاں ایک طرف اپنی پسند کی حکومت بناسکتے ہیں ، وہیں دوسری طرف ملک کے شہری ہونے کا ایک ثبوت کے طورپر بھی پیش کرسکتے ہیں ۔ لیکن ناندیڑ کی کئی مسلم بستیوں میں لوگوں کو ووٹر آئی ڈی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید برہمی ہے ۔

ناندیڑ شہر میں کثیر مسلم آبادی والے علاقہ برہم پوری میں کئی لوگوں کو ووٹرآئی ڈی جاری نہیں کئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے مقامی لوگ رائے دہی سے محروم ہیں ۔ جب بھی یہاں کے لوگ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانےکیلئے جاتے ہیں ، انہیں یہ کہہ کر بیرنگ لوٹادیا جاتا ہے کہ جس علاقہ میں وہ رہتے ہیں وہاں انہیں ابھی تک میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے گھر نمبر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ان دنوں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ووٹر لسٹ کی ترتیب کا کام شروع کردیا ہے ۔ شہر میں جگہ جگہ کاؤنٹر لگاکر 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کا نام فہرست میں درج کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح جن کے نام اور پتہ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے ، تو اس کی درستگی کا بھی کام کیا جارہاہے ۔ مہم سے بیدار ہوکر جب لوگ ووٹر آئی ڈی کارڈ کےلئے متعلقہ دفتر پہنچتے ہیں ، تو انہیں خالی ہاتھ ہی لوٹا دیا جاتا ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر حق رائے دہی سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

سماجی کارکن محمد غوث کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے بار بار یہ کہا جارہاہے کہ ملک کے ہر شہری کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے اور اس کیلئے شہر بھر میں بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ وہیں دوسری طرف جولوگ ووٹر لسٹ میں نام درج کرانا چاہتے ہیں ، ان کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔ یہ د ومتضاد باتیں لوگوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہیں ۔

First published: Oct 12, 2016 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading