ممبئی۔ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہ لگانے پر اسمبلی سے معطل مہاراشٹر کے مجلسی رکن اسمبلی وارث پٹھان نے اعادہ کیا کہ مسلمانوں کو ان کی حب الوطنی اور سیکولرازم کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دستور میں بھارت ماتا کی جئے کہیں نہیں لکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ملک سے محبت ہے ۔
وارث پٹھان نے ایوان میں کل پیش آئے واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دستور کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ وارث پٹھان نے معطلی پر کہا کہ ان کی معطلی جمہوریت کا قتل ہے ۔
مہاراشٹر اسمبلی میں مجلس کے ایک رکن امتیاز جلیل نے گزشتہ روز اپنے ساتھی رکن اسمبلی وارث پٹھان کی معطلی کو جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ سیاسی طاقت کے بل بوتے پر اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے وجہ ایک نعرے کو بڑا موضوع بناتے ہوئے وارث پٹھان کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے اور سیاست کھیلی گئی ہے ۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ ایک نعرے کے ذریعہ ہندوستان کے شہریوں کی حب الوطنی کو پرکھنا مناسب نہیں ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔