உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناندیڑ کے ضلع اسپتال میں شدید آبی قلت کے سبب حالات سنگین

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب ناندیڑ کے ضلع سرکاری اسپتال میں بھی حالات خراب ہوگئے ہیں ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب ناندیڑ کے ضلع سرکاری اسپتال میں بھی حالات خراب ہوگئے ہیں ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب ناندیڑ کے ضلع سرکاری اسپتال میں بھی حالات خراب ہوگئے ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب ناندیڑ کے ضلع سرکاری اسپتال میں بھی حالات خراب ہوگئے ہیں ۔کروڑوں کی لاگت سے اسپتال کی یہ وسیع وعریض عمارت تعمیر کی گئی ہے لیکن آج خشک سالی کے سبب یہ اسپتال خود بھی مریضوں جیسا ہوگیا ہے ۔ بظاہر خوشنما نظر آنے والی اسپتال کی عمارت کے اندر کی سچائیاں نہایت افسوسناک ہیں ۔ یہاں مریضوں کو نہ پینے کا پانی دستیاب ہے اور نہ ہی صاف صفائی کے کوئی انتظامات کئے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ مجبوری میں لوگوں کو بوتل بند پانی خرید کر پینا پڑرہا ہے ۔


      پانی کی سپلائی بند ہونے سے اسپتال میںصفائی کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے ۔ جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ طہارت خانوں میں گندگی کی وجہ سے لوگوں کا جانا مشکل ہوگیا ہے ۔ وہیں دوسری طرف ان حالات میں گندگی اور دیگر مسائل کے لئے اسپتال انتظامیہ خود کو ذمہ دار تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔


      آبی قلت کے باوجود مریضوں کو بہتر سہولتیں دینے کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔  جبکہ آبی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سماجی تنظیمیں آگے آرہی ہیں ۔ یہاں مریضوں کے رشتہ داروں میں صفا بیت المال کے ذمہ داران نے اپنے طورپر پینے کا پانی مہیا کیا ہے ۔ اس تنظیم کی جانب سے  روزانہ پانی کے پچاس سے ساٹھ ڈبے تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

      First published: