ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہیرا کاروباری کی بیٹی سے دسمبر میں شادی کریں گے آکاش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش کی شادی اس سال دسمبر میں ہوگی ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 25, 2018 08:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہیرا کاروباری کی بیٹی سے دسمبر میں شادی کریں گے آکاش امبانی
آکاش امبانی اور شلوکا مہتا

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش کی شادی اس سال دسمبر میں ہوگی ۔ آکاش کی شادی ہیرا کاروباری رسیل مہتا کی چھوٹی بیٹی شلوکا مہتا سے ہورہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہفتہ کو گوا میں ایک فائیو اسٹار ریسورٹ میں ملاقات کی تاکہ باضابطہ منگنی کے پروگرام سے پہلے ایک دوسرے کو جان سکیں ۔

اس شادی کو لے کر دونوں کے اہل خانہ کے درمیان طویل عرصہ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گوا میں شلوکا کو انگوٹھی پہناکر آکاش نے شادی کیلئے پرپوز کیا ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

آکاش اور شلوکا کی شادی دسمبر کے آغاز میں ہوسکتی ہے ۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شادی کی رسمیں چار سے پانچ دنوں تک چلیں گی ۔

گوا میں ہوئے ایک پروگرام میں مکیش اور نیتا امبانی اور کوکیلا بین بھی موجود تھیں۔ امبانی اور مہتا خاندان ایک دوسرے سے اچھی طرح سے واقف ہیں ۔ آکاش اور شلوکا دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ایک ساتھ پڑھے ہیں۔

First published: Mar 25, 2018 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading