ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی شدہ مرد سے محبت کے الزام میں خاتون کے ساتھ چار مردوں نے کر ڈالی انتہائی گھنونی حرکت

پولیس نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ گموئی پولیس تھانے سب انسپکٹر پی پی جانی نے بتایا کہ یہاں سے 116 کلو میٹر دور ہمت نگر قصبے کے نزدیک سنچاری گاؤں میں 30 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔

  • Share this:
شادی شدہ مرد سے محبت کے الزام میں خاتون کے ساتھ چار مردوں نے کر ڈالی انتہائی گھنونی حرکت
پولیس نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ گموئی پولیس تھانے سب انسپکٹر پی پی جانی نے بتایا کہ یہاں سے 116 کلو میٹر دور ہمت نگر قصبے کے نزدیک سنچاری گاؤں میں 30 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔

گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ محبت کرنے کا الزام لگاکر تیس سال کی بیوہ خاتون کا مبینہ طور پر گنجا کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ گموئی پولیس تھانے سب انسپکٹر پی پی جانی نے بتایا کہ یہاں سے 116 کلو میٹر دور ہمت نگر قصبے کے نزدیک سنچاری گاؤں میں 30 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے میں چار مردوں اور دو خواتین کو ایک اگست کو گرفتار کیا گیا۔


جانی نے بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد ایک دن بعد یہ گرفتاری ہوئی ہے۔ جانی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزموں کی پہچان وادن سنگھ چوہان ، راجو جی چوہان ، کالو سنگھ چوہان، راکیش سنگھ چوہان، سریکھا چوہان اور سونل چوہان کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کے خلاف ایک خاتون پر حملہ کرنے  کے ارادے سے اس پر حملہ کرنے، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور  فساد کرنے کے سلسلے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


سب انسپکٹر نے بتایا کہ ملزموں نے الزام لگایا کہ خاتون کا ایک شادی شدہ شخص سے رشتہ ہے جس کے چار بچے ہیں۔ متاثرہ نے شکایت میں بتایا کہ تیس جولائی کو وہ بینک سے واپس لوٹ رہی تھی تبھی ایک شخص نے اسے موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کی پیشکش کی کیونکہ وہ اسے جانتی تھی اس شخص کی شادی ملزموں میں سے ایک کی بہن کے ساتھ ہوئی ہے۔ .


شکایت کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چار ملزموں نے ان لوگوں کو رائے گڑھ کے پاس روکا اور ان کی پٹائی کردی پھر بعد میں بعد میں دونوں سنچاری لے گئے سبھی چھ ملزموں نے مل کر دوبارہ ان کی پٹائی کی اور بیوہ اور اسے لفٹ دینے والے شخص کو گنجا کر دیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2021 06:11 PM IST