உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طلاق دینے سے شوہر نے کیا انکار تو بیوی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

    شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد بیوی نے یہ خونی سازش کی۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ شوہر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    • Share this:
    شوہر اور بیوی کے تعلقات میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو اپنے عاشق کے لئے قتل کروا دیا۔ شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد بیوی نے یہ خونی سازش کی۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ شوہر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ حال ہی میں پولیس نے کار کے مالک کی لاش ممبئی-ناسک شاہراہ بھیونڈی کے قریب ایک اولا کار میں برآمد کی تھی جہاں مقتول کی گردن پر گہرے زخم تھے جب پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ اسے قتل کیا گیا۔

    مقتول پربھاکر گنجی کی بیوی نے اپنے شوہر کو مارنے کے لئے منگل سوتر اور دیگر زیورات گروی رکھے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقتول کی بیوی شروتی پربھاکر گنجی ، عاشق اور.سہیلی پریا سوہاس نیکم کو گرفتار کیا ہے۔

    مالوجی شندے (انویسٹی گیشن آفیسر ، بھیونڈی پولیس) نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ بیوی اپنے شوہر کو طلاق دینا چاہتی تھی لیکن شوہر اسے طلاق دینے سے انکار کر رہا تھا۔ اور پھر شروتی نے اپنا منگل سوتر گروی رکھا اور اپنے شوہر کے قتل کے لئے قاتلوں کو سوپاری دے دی۔ اور پھر قاتل ایک لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: