உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون نے ہوائی جہاز میں دیا بچے کو جنم، ممبئی میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی جہازممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا، ماں اوربچے کو فوراً ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی جہازممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا، ماں اوربچے کو فوراً ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی جہازممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا، ماں اوربچے کو فوراً ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    • Share this:
      ابوظہبی سے جکارتہ جارہے ایک ہوائی جہاز میں ایک خاتون نے بچے کوجنم دے دیا۔ جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی ایئرپورٹ کی طرف منتقل کرنا پڑا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی جہاز ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا، ماں اوربچے کو فوراً ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

      بتایا جارہا ہے کہ اس حاملہ عورت کو فلائٹ  میں سفرکے دوران ہی حمل کا درد شروع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد جہازمیں کیبن کرو اوردیگرخاتون مسافروں کی مدد سے اس کی ڈلیوری کرائی گئی۔ اس درمیان جہاز کے پائلٹ ٹیم کے ارکان نے ایئرٹریفک کنٹرول کے افسران کو بھی اس کی اطلاع دی۔



      کچھ دن قبل ایسے ہی ایک خبرنیویارک سے آئی تھی۔ ایئرفرانس کی فلائٹ جو کہ پیرس سے نیویارک جارہی تھی، تبھی جہاز میں موجود 41 سالہ خاتون کو لیبرپین شروع ہوگیا۔ پھر فلائٹ میں ہی موجود ہندوستانی نژاد کے ایک امریکی ڈاکٹرنے کامیابی کے ساتھ خاتون کی ڈلیوری کرائی۔ بچے کی ولادت کے بعد سب نے فلائٹ میں جشن بھی منایا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو ملی کامیابی، سعودی حکومت پاکستان کو 300 ملین ڈالرکی مدد دینے کو رضامند

      یہ بھی پڑھیں:   صحافی جمال خشوگی قتل معاملہ: امریکہ نے سعودی عرب کے مشکوک افسران کا ویزا منسوخ کردیا

      یہ بھی پڑھیں:   کیکی چیلنج کے لئے چلتے ہوائی جہاز سے اتر گئی پائلٹ، ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:    ہندوستانی سرحد میں داخل ہواپاکستانی ہوائی جہاز، سیکورٹی ایجنسیاں ہوئیں محتاط
      First published: