ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

عالمی یوم خواتین : مودی حکومت کے تین طلاق بل کے خلاف احمد آباد میں مسلم خواتین کی ریلی ریلی

عالمی یوم خواتین کے موقع پر احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں انهد نامی این جی او کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس مرکزی حکومت کے تین طلاق کے بل پر جم کر حملہ بولا گیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 09, 2018 12:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عالمی یوم خواتین : مودی حکومت کے تین طلاق بل کے خلاف احمد آباد میں مسلم خواتین کی ریلی ریلی
عالمی یوم خواتین کے موقع پر احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں انهد نامی این جی او کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس مرکزی حکومت کے تین طلاق کے بل پر جم کر حملہ بولا گیا ۔

احمد آباد: عالمی یوم خواتین کے موقع پر احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں انهد نامی این جی او کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس مرکزی حکومت کے تین طلاق کے بل پر جم کر حملہ بولا گیا ۔ احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں ہونے والے پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی ۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر سب سے پہلے تو ایک ميٹنگ منعقد کی گئی ، جس کے بعد ایک ریلی جوہاپورا سے وشالا سرکل تک نکالی گئی۔ ریلی میں مسلم عورتوں نے ہاتھ میں بینر اور پوسٹر لے کر جم کر نعرے بازی کی۔

اس سلسلہ میں انهد این جی او کے گجرات انچارج دیو دیسائی نے کہا کہ مرکزی حکومت تین طلاق بل لاکر مسلم خواتین کی ہمدرد ہونے کا دعوی کر رہی ہے جبکہ مسلم خواتین کے دیگر کئی مسائل ہیں جس کی طرف حکومت کو توجہ دینا چاہئے ۔

وہیں پروگرام میں حصہ لینے والی جوہاپورا کی ميونسپل كانسلر سہانہ منصوری نے کہا کہ آج کے دن لوگوں کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ ہم اپنی لڑکیوں کو اچھی سے اچھی تعلیم دیں گے۔ جبکہ مسلم خواتین کے لئے کام کرنے والی نور جہاں دیوان نے کہا کہ آج عورتوں نے ہر میدان میں اپنا اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کیا ہے ۔ لیکن حکومت آج بھی مسلم خواتین کے ساتھ کئی مسائل کو لے کر ناانصافی کر رہی ہے۔

First published: Mar 09, 2018 12:06 AM IST