ہوم » نیوز » No Category

داعش سے تعلق کے الزام میں اے ٹی ایس نے پربھنی سے ایک اورنوجوان کو گرفتار کیا

اے ٹی ایس نے پربھنی سے ایک اور نوجوان کو داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 25, 2016 07:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
داعش سے تعلق کے الزام میں اے ٹی ایس نے پربھنی سے ایک اورنوجوان کو گرفتار کیا
اے ٹی ایس نے پربھنی سے ایک اور نوجوان کو داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔



ناندیڑ۔ داعش سے تعلق کے الزام میں اے ٹی ایس نے پربھنی سے ایک اور نوجوان کوحراست میں لیا ہے ۔ سینچر کی رات گیارہ بجے کے قریب یہ کارروائی کی گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ا ے ٹی ایس حیدرآباد اور اے ٹی ایس ناندیڑ کی ٹیم پربھنی پہنچی اورانہوں نے شاہد خان منور خان نامی 22 سالہ نوجوان کوشاہ اناعت محلہ کالہ باور پلاٹ سے حراست میں لیا ہے ۔ شاہد خان کے پاس سے ایک کلو دھماکہ خیزمادہ اور دیگر اشیاء کے برآمد کرنے کا بھی اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے ۔اے ٹی ایس کے ذریعہ پربھنی سے کی گئی گرفتاری کا یہ دوسرا

معاملہ ہے ۔


پچھلے ہفتہ ہی اے ٹی ایس اورنگ آباد کی ٹیم نے ناصر بن ابوبکر یافعی کو گرفتار کیا تھا ۔ جسے اورنگ آباد کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 29 جولائی تک کے لئے پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے ۔ اے ٹی ایس کی جانب سے ہورہی اس کارروائی سے پربھنی کے مسلمانوں میں تشویش محسوس کی جا رہی ہے ۔ خاص طورپر نوجوانوں میں ڈر وخوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔



منور خان کے رشتہ داروں نے اے ٹی ایس کی جانب سے کی گئی کارروائی کو غلط بتایا ہے اور جلد سے جلد اس کی رہائی کی مانگ کی ہے ۔ شاہد خان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔ اسے زبرستی جھوٹے الزام میں پھنسایا جارہا ہے ۔




First published: Jul 25, 2016 07:06 PM IST