اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پریس کانفرنس کے لئے نہیں مل رہی جگہ ، کئی ہوٹلوں نے کیا انکار

    ممبئی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو اب ایک الگ نوعیت کی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر نائیک کو پریس کانفرنس کے لئے ممبئی کے کسی ہوٹل میں جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو اب ایک الگ نوعیت کی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر نائیک کو پریس کانفرنس کے لئے ممبئی کے کسی ہوٹل میں جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر نائیک کل جنوبی افریقہ سے اسکائپ کے ذریعے پریس کانفرنس کر کے پورے معاملہ پرصفائی دینے والے ہیں ۔
      ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ترجمان عارف ملک نے بتایا کہ یہ غلط ہے، یہ کیا ہو رہا ہے۔ ممبئی میں ہوٹلوں کو کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نائیک کی پریس کانفرنس کے لئے جگہ نہ دی جائے۔ کم از کم 4 ہوٹل، جنہوں نے پہلے جگہ دینے کی بات کی تھی، اب اپنی بات سے مکر گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ نے ایڈوانس بھی لے لیا تھا،مگر اب بکنگ کینسل کر دی ہے۔
      ملک نے کہا کہ ان میں تازہ نام جڑا ہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ، جس نے کل بکنگ امائونٹ لے لیا تھا، مگر آج بکنگ کینسل کر دی۔ ہم نے کل ہی اس جگہ پر پریس کانفرنس کے سلسلے میں میڈیا کو دعوت نامہ بھیج دیا تھا۔
      ہم پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں، یہ کوئی جلسہ عام نہیں ہے اور نہ ہی عوامی پروگرام ہے۔ محض ایک پریس کانفرنس ہے۔ ہم دوسری جگہ کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس اپنے طے وقت پر ہی ہوگی ، خواہ جگہ بدل جائے۔
      First published: